مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3208 نئے کیسز اور 101 اموات، لاتور اور اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3،208 نئے کیسز اور 101 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، یہ معلومات طبی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز فراہم کیں

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3،208 نئے کیسز اور 101 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔یہ معلومات طبی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز دی۔

سبھی ضلعی ہیڈ کوارٹر سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا کیونکہ اس میں 531 نئے اور 29 اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے بعد اورنگ آباد میں 430 نئے کیسز اور 23 اموات درج ہوئیں، عثمان آباد میں 514 نئے کیسز اور 13 اموات ، جالنا میں 382 کیس اور 11 اموات ، بیڈ میں 752 کیس اور 8 اموات ، پربھنی میں 408 کیسز اور آٹھ اموات ، ناندیڈ میں 91 معاملات اور پانچ اموات اور ہنگولی میں 100 کیسز اور چار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا وائرس کے 29،644 نئے کیسز درج ہوئے ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 55،27،092 ہوگئی۔ جبکہ مزید 555 مریض فوت ہوئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 86،618 ہوگئی۔

ریاست میں 44،493 مریضوں کی بازیابی کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 50،70،801 ہوگئی ہے۔ ریاست کی بازیابی کی شرح فی الحال 91.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔