رام مندر نہ بنا تو انجام بھگتے گی بی جے پی: مہنت پرم ہنس 

مہنت پرم ہنس داس نے کہا کہ اگر بی جے پی 2019 میں دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو اسے رام مندر تعمیر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی نے ایسا نہ کیا تو ہم ان کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اترپردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد شہید ہونے کے بعد وہاں رام مندر تعمیر کے مدے پر بی جے پی نے ووٹوں کی کھیتی کی اور دہلی کے اقتدار تک جا پہنچی۔ لیکن آج وہ اپنے ہی بنائے جال میں پھنستی نظر آرہی ہے۔ ہندو مذہبی پیشوا مہنت پرم ہنس داس نے اعلان کر دیا ہے کہ اگر بی جے پی نے 2019 سے پہلے رام مندر تعمیر نہ کی گئی تو پھر وہ انجام بھگتنے کے لئے تیا رہیں۔

مہنت پرم ہنس داس نے کہا کہ اگر بی جے پی 2019 کے لوک سبھا چناؤ کے بعد دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو اسے رام مندر تعمیر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر بی جے پی نے ایسا نہیں کیا تو ہم اس کے خلاف تحریک چھیڑ دیں گے اور یہ یقینی کریں گے کہ اس کی ہار ہو۔‘‘

مہنت پرم ہنس داس نے یہ رد عمل مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے اس بیان پر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی 2019 کا لوک سبھا انتخاب ترقی کے ایشو پر لڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔