ہریانہ: ڈیرے کا مہنت خدمت گار کا قتل کر کے فرار

مہنت نے خدمت گار رام پھل پر ڈنڈے اور بھاری چیز سے وار کیا، جس کے بعد رام پھل کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور مہنت موقع سے فرار ہو گیا

فائل علامتی تصویرآئی اے این ایس
فائل علامتی تصویرآئی اے این ایس
user

یو این آئی

جیند: ہریانہ کے جیند ضلع کے ایلوا گاؤں میں بابا شرڈی ڈیرے کا مہنت خدمت گار کا قتل کر کے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر الیوا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مہلوک کے بھائی کی شکایت پر فرار مہنت اور کچھ دیگر افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

گاؤں پوپڑا کرنال کا رام پھل (42) بابا شرڈی ڈیرے میں خدمتگار کا کام کرتا تھا۔ کل رات ڈیرے کے مہنت گاؤں ٹٹولی کے کلدیپ عرف شمبھو ناتھ اور رام پھل کے درمیان شراب پیکر کہا سنی ہو گئی تھی۔ رام پھل پانی کی ٹینکی کے پاس گیا ہوا تھا اسی دوران مہنت نے رام پھل پر ڈنڈے اور بھاری چیز سے وار کیا۔ رام پھل کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد مہنت موقع سے فرار ہو گیا۔


الیوا تھانے کے جانچ افسر نے بتایا کہ مہنت کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے پکڑنے کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Apr 2022, 7:40 AM