یوپی کانگریس کا مہاسمپرک ابھیان: پرینکا گاندھی کی ہدایت پر پارٹی کارکنان نے گاؤں گاؤں چلائی رابطہ مہم

اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں کانگریس کے ’جے بھارت مہا سنپرک ابھیان‘ کے تحت پارٹی کارکنان ریاستی انچارج پرینکا گاندھی کی جانب سے کیے گئے کسانوں کی قرض معافی کے وعدے کے ساتھ گاؤ گاؤں گھوم رہے ہیں

مہا سمپرک ابھیان: راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کی گاؤں گاؤں میں رابطہ مہم
مہا سمپرک ابھیان: راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کی گاؤں گاؤں میں رابطہ مہم
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں کانگریس کے ’جے بھارت مہا سنپرک ابھیان‘ کے تحت پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ریاستی انچارج پرینکا گاندھی کی جانب سے کیے گئے کسانوں کی قرض معافی کے وعدے کے ساتھ ریاست کے گاؤ گاؤں میں گھوم رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع 19 اگست سے شروع ہونے والی یہ مہم 21 اگست تک جاری رہے گی۔ مشن کو کامیاب بنانے کے لئے قومی اور ریاستی سطح کے عہدیداران، ارکان، سابق ارکان پارلیمنٹ اور موجودہ ارکان اسمبلی سمیت شہر کانگریس کے تمام عہدیداران، فرنٹل تنظیموں اور محکموں کے عہدیداران کو مقررہ وارڈوں میں تین تک تک قیام کرنے کو کہا گیا ہے۔


اسی ضمن میں ضلع متھرا میں کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی کے سابق لیڈر پردیپ ماتھر نے دیہی افراد کو بھروسہ دلایا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد نہ صرف بجلی کے بل ہاف کیے جائیں گے بلکہ کسانوں کو آورہ مویشیوں سے نجات دلائی جائے گی۔ مہم میں کانگریسیوں نے جمعرات کو متھرا اسمبلی حلقے کے گرام بابو گڑھ میں عوامی مسائل اور مہنگائی پر بات چیت کی اور دیزل-پٹرول کی قیمتوں میں مودی حکومت کی جانب سے کیے جا نے والے زبردت اضافے کی مخالفت کی۔

دیہی خواتین نے رابطہ عامہ کے دوران رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مودی حکومت کی جم کر تنقید کی اور بدھ کے روز بڑھائے گئے 25 روپیے فی سلینڈر کو خواتین کےساتھ دھوکہ دہی قرار دیا۔ خواتین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ جس طرح ریاست میں لاء اینڈ آرڈر اور خواتین کی حفاظت نہیں ہے‘ اس سے انھیں اپنی بیٹی کو اسکول تک بھیجنے میں ڈرنے لگا ہے۔


رابطہ عامہ کے بعد عوامی شنوائی کی گئی جہاں بڑی تعداد میں دیہی افراد اکٹھا ہوئے۔ اس میں بجلی کے بڑھے ہوئے بل کے بارے میں کہا کہ بل نہ جمع ہونے پر محکمہ بجلی کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائے جانے کی تنقید کی گئی اور کہاگیا کہ مقامی رکن اسمبلی کے انرجی کے وزیر ہونے کے باوجود کچھ نہ کرنا بدقسمتی ہے۔ دیہی افراد نے بڑھتی مہنگائی کا الزام یوگی اور مودی حکومت پر عائد کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔