عظیم اتحاد قومی سیاست میں ’عظیم تبدیلی‘ لائے گا: اکھلیش

ایس پی سربراہ نے کہا کہ مودی دہشت گردی پر لیکچر دے رہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنی عوامی ریلیوں میں بے روزگاری، کسانوں کے مسائل اور عوام کے دیگر مسائل کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں بولا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سنت کبیر نگر: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو دعوی کیا کہ پہلے پانچ مرحلوں میں اترپریش کی عوام نے یک طرفہ طور پر مہاگٹھ بندھن کے حق میں ووٹ کیا ہے جوکہ قومی سیاست میں مہا پریورتن (عظیم تبدیلی) لائے گا۔

اکھلیش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے لیڈران اتحاد کے حق میں عوامی رجحان کو دیکھ کر کافی گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہمارے اتحاد کو مہا ملاوٹ سے تعبیر کیا ہے لیکن 23 مئی کا رزلٹ حقیقت کو اجاگر کر دے گا۔


ایس پی سربراہ نے کہا کہ مودی دہشت گردی پر لیکچر دے رہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنی عوامی ریلیوں میں بے روزگاری، کسانوں کے مسائل اور عوام کے دیگر مسائل کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں بولا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ رائے دہندگان نے بی جے پی کے خلاف ووٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ بھگوا پارٹی اپنے وعدوں کی تکمیل کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے سوال کیا کہ کس طرح سے بی جے پی جھوٹے وعدوں سے عوام کا اعتماد جیت سکتی ہے۔


اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’جب مودی کو عوام اقتدار سے بے دخل کردیں گے تو یوگی آدتیہ ناتھ خود بخود وزیر اعلی کی کرسی چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یوگی حکومت نے ریاست کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے اور صرف ایس پی کے ذریعہ کیے گئے کاموں کا ڈھنڈھورا پیٹ رہی ہے۔

ملحوظ رہے کہ اکھلیش یادو سنت کبیر نگر سے بہوج سماج پارٹی کے امیدوار بھیشم شنکر تیواری کے حق میں انتخابی تشہیر میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔