مافیا ڈان اقبال کاسکر سینے میں درد کی شکایت کے بعد جے جے اسپتال میں داخل
جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے بتایا کہ اقبال کاسکر کو معمول کے مطابق طبیعی معائنہ کے لئے جے جے اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے سینے میں درد کی شکایت کی، اس کے بعد اسے اسپتال میں بھرتی کر لیا گیا۔
ممبئی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے جیل میں مقید چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جنوبی ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی طبعیت فی الحال ٹھیک بتائی جا رہی ہے، تھانے سنٹرل جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے اتوار کو خبر رساں ایجنسی یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر تھانہ جیل میں مقید اقبال کاسکر کو معمول کے مطابق طبیعی معائنہ کے لئے جے جے اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے سینے میں درد کی شکایت کی، اس کے بعد اسے اسپتال میں بھرتی کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلقیس بانو جیتے جی ایک نہیں دو بار مر گئی... ظفر آغا
جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے کہا کہ اسپتال میں کاسکر کا قلب سے متعلق چند ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مزید ٹیسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جس کی مکمل رپورٹ پیر کو دستیاب ہوگی اس کے بعد مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ممبئی سے متصلہ تھانہ ضلع میں واقع تھانے سنٹرل جیل میں مقید کاسکر ہفتہ وصول منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سگریٹ نوشی اور دیگر عادتوں کے سبب اقبال کاسکر پہلے سے ہی امراض قلب میں مبتلا ہے اور بلڑ پریشر کی انھیں مستقل دوا کھانی پڑتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔