مدھیہ پردیش میں پیش آیا ’بدایوں‘ جیسا واقعہ، بیوہ عورت کی اجتماعی عصمت دری اور پھر...

ہندوستان میں عصمت دری کے واقعات بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔ کچھ دن قبل اتر پردیش کے بدایوں میں خواتین سے حیوانیت کی خبر سامنے آئی تھی، اور اب کچھ ایسا ہی واقعہ مدھیہ پردیش میں سامنے آیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بی جے پی حکمراں ریاست اتر پردیش میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات تو لگاتار سامنے آتے ہی رہتے ہیں، اب مدھیہ پردیش میں بھی حالات کافی خراب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں اتر پردیش کے بدایوں میں 50 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور پھر اسے انتہائی ظالمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اب کچھ ایسا ہی معاملہ مدھیہ پردیش کے سیدھی-سیدھی میں پیش آیا ہے۔ یہاں پر ایک بیوہ خاتون کے ساتھ تین لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں 4 فٹ لمبی لوہے کی سریا ڈال دی۔ متاثرہ کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

این ڈی ٹی وی پر نشر ایک خبر کے مطابق واقعہ املیہ تھانہ حلقہ کا ہے جہاں تینوں ملزمین کرانے کی چھوٹی سی دکان چلا رہی خاتون کی دکان پر پانی اور گٹکا خریدنے کے بہانے گئے اور پھر خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اس کے ساتھ ظلم کی انتہا پار کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ کو سریا سے بری طرح زخمی کر دیا۔ خاتون کی حالت انتہائی سنگین ہونے کے سبب سیدھی ضلع اسپتال میں اسے ابتدائی علاج کے بعد ریوا سنجے گاندھی اسپتال ریوا ریفر کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔ امیلیا پولس نے تینوں ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔


حال کے دنوں میں خواتین کے ساتھ ایسے حادثات کچھ زیادہ ہی پیش آ رہے ہیں جس سے لوگوں میں ایک خوف کا عالم ہے۔ سیدھی میں ہوئے اس واقعہ کے بعد نربھیا واقعہ کی یاد ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے بدایوں میں بھی نربھیا اجتماعی عصمت دری جیسی حیوانیت سامنے آئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔