مدھیہ پردیش میں ہوئی 2 سر، 3 ہاتھ اور 4 پنجے والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرس حواس باختہ

ودیشا ضلع اسپتال کے سول سرجن سنجے کھرے نے میڈیا کو بتایا کہ ببیتا اہریوار نے 25 نومبر کو ایک ایسے بچے کو جنم دیا جس کے دو سر، تین ہاتھ اور چار پنجے ہیں۔ اس بچے کا وزن 3.3 کلو گرام ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے۔ ودیشا کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرس اس وقت حیران و ششدر رہ گئے جب ایک خاتون نے 2 سر، 3 ہاتھ اور 4 پنجے والے بچے کو جنم دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپتال میں 23 سالہ ایک خاتون نے اس عجیب و غریب بچے کو جنم دیا ہے جس کو دیکھنے کے لیے اسپتال میں کافی لوگ جمع ہو گئے۔

ودیشا ضلع اسپتال کے سول سرجن سنجے کھرے نے پیر کے روز اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ ببیتا اہریوار نے 25 نومبر کو ایک ایسے بچے کو جنم دیا جس کے دو سر، تین ہاتھ اور چار پنجے ہیں۔ اس بچے کا وزن 3.3 کلو گرام ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اسے ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں رکھا گیا، لیکن اس وقت بچے کی طبیعت کچھ بہتر معلوم نہیں پڑ رہی ہے۔


میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ببیتا اہریوار مزدوری کرنے والے نوجوان جسونت اہریوار کی بیوی ہے۔ جسونت کے مطابق پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد نوزائیدہ کو اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، لیکن جب اس کی طبیعت بگڑنے لگی تو بہتر علاج کے لیے بھوپال کے اسپتال میں ریفر کیا گیا۔ جسونت نے مزید بتایا کہ اس نے گزشتہ سال ببیتا سے شادی کی تھی اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے۔ جسونت ودیشا سے تقریباً 60 کلو میٹر دور سوجا گاؤں کا رہنے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔