مدھیہ پردیش: اسپتال کی لاپرواہی سے تین کورونا متاثرین کی موت
ذرائع کے مطابق اس معاملے کو اسپتال انتظامیہ نے دبانے کی کوشش کی، لیکن لاش ملتے ہی گھر والوں نے ہنگامہ کر دیا، جس سے یہ معامہ سامنے آیا۔
مرینا: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع اسپتال کے کووڈ وارڈ میں اسپتال اہلکاروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے 20 منٹ کے لئے آکسیجن سپلائی رکنے سے تین کورونا متاثرہ مریضوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا متاثر دھرمیندر بھدوریا، ویریندر جین اور مہیندر کلکشریشٹھ کووڈ وارڈ کی آئی سی یو میں بھرتی تھے۔ کل دوپہر تینوں مریضوں کی آکسیجن اچانک رک گئی اور جب ان کے گھروالے وارڈ اسٹاف کو بلانے گئے، تو وہ وہاں ندارد تھے۔ تقریباً 20 منٹ بعد اسٹاف آیا اور دوسرے نئے آکسیجن لگانے کا انتظام کیا گیا، تب تک ان مریضوں کی موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے کو اسپتال انتظامیہ نے دبانے کی کوشش کی، لیکن لاش ملتے ہی گھر والوں نے ہنگامہ کر دیا، جس سے یہ معامہ سامنے آیا۔ ضلع اسپتال میں اسپتال اہلکاروں کی لاپرواہی سے تین کورونا متاثرین کی موت کی خبر کے بعد مرینا کلیکٹر نے فوراً ایمرجنسی میٹنگ بلائی۔ مرینا کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نروتم بھارگو نے ضلع اسپتال میں تین کورونا مریضوں کی ہوئی اموات پر اپنی لاعلمی ظاہر کی۔ ضلع اسپتال کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اشوک گپتا نے ان اموات کو عام موت بتایا ہے۔
اس معاملے میں متوفی مہیندر کلشریشٹھ کی بیٹی شلپا کلشریشٹھ نے کہا کہ میرے پتاجی کے آکسیجن سلینڈر کا اسٹاف نرس نے آدھا گھنٹے کا وقت سیٹ کیا ہوا تھا اورجب وہ اس نرس کو بلانے گئی، تو وہ بھی وہاں نہیں ملی اور تقریباً 20 بعد دوسرا سلینڈر لگنے سے پہلے ان کے والد کی موت ہوچکی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔