مدھیہ پردیش: پرینکا گاندھی 12 جون کو جبل پور سے کریں گی انتخابی مہم کی شروعات

کے. مشرا نے بتایا کہ پیر کو پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے شہید اسمارک میں منعقد ریلی سے خطاب کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جبل پور: مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 12 جون کو سنسکاردھانی جبل پور سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں۔ وہ یہاں یادگار شہدا پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر کے. مشرا نے بتایا کہ پیر کو پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے شہید اسمارک میں منعقد ریلی سے خطاب کریں گی۔ اس سے پہلے وہ گواری گھاٹ پر ماں نرمدا کی آرتی اور پوجا کریں گی۔

کے مشرا نے بتایا کہ ہنومان جی کی 30-30 فٹ کی گدا پورے شہر میں لگائی گئی ہے، جو انصاف کی جیت کی علامت ہوگی اس کے علاوہ کانگریس کارکنان خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کریں گے اور نوجوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ قوم کی تعمیر کے لیے پرینکا گاندھی کو پیش کریں گے اور جمع شدہ خون کو بلڈ بینک میں عطیہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ پرینکا گاندھی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر جائیں گے اور دونوں رہنما ایک ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔


کے مشرا نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوامی مسائل پر کمل ناتھ کی قیادت میں یہ الیکشن لڑے گی۔ ناری سمان یوجنا کے تحت کانگریس پارٹی خواتین کو 1500 اور 500 روپے ماہانہ پر گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔ کانگریس کی حکومت بننے پر 100 یونٹ بجلی معاف کر دی جائے گی اور مدھیہ پردیش کے لوگوں کو آدھی شرح پر 200 یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ کانگریس حکومت کسانوں کے قرض معاف کرے گی اور پرانی پنشن اسکیم دوبارہ شروع کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔