ایم پی: شیوراج کے وزیر کو استقبال کے دوران لگایا گیا کھجلی والا پاوڈر، تقریب کے بیچ ہی نہا کر بدلنے پڑے کپڑے

وزیر برجندر یادو مونگاولی اسمبلی حلقہ کے ایک گاؤں میں عوامی رابطہ کر رہے تھے۔ اسی دوران کسی شرارتی شخص نے ان پر کھجلی والا پاوڈر یا بیج لگا دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی ’وکاس یاترا‘ نکال رہی ہے، جس میں بی جے پی لیڈر اور وزراء حصہ لے رہے ہیں۔ اشوک نگر میں وکاس یاترا کے دوران استقبالیہ میں وزیر برجندر سنگھ یادو کے اوپر کسی نے کریچ کے بیج یا پھلیاں ڈال دیں۔ پھر کیا تھا، وزیر کے جسم میں خارش شروع ہو گئی۔ وزیر کی خارش اتنی بڑھ گئی کہ انہیں ایک گاؤں میں نہانا پڑا اور یاترا کے دوران ہی کپڑے بدلنے پڑے۔ پھر کہیں جاکر انہیں خارش سے نجات ملی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ مونگاولی اسمبلی کے دیورچھی گاؤں کا ہے۔ وزیر یہاں عوامی رابطہ کر رہے تھے۔ اس دوران کچھ شرارتی عناصر نے کریچ کی پھلیوں کا پاوڈر یا بیج ان پر لگا دیا جس سے خارش ہو گئی۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وزیر برجندر سنگھ کھجلی کے بعد گاؤں میں رات کو نہاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وزیر یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ کسی نے کریچ لگا دی ہے۔


ریاستی وزیر اور مونگاولی کے ایم ایل اے برجندر سنگھ یادو اسمبلی حلقہ کے گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں اور وکاس یاترا کے تحت لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ جہاں وہ عوام کو اپنی حکومت کے منصوبوں کی جانکاری دے رہے ہیں اور سنگ بنیاد رکھنے اور بھومی پوجن پروگرام میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔