فضائیہ کا جنگی طیارہ حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کا ہیلی کاپٹر اور جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ طیارہ کا ملبہ آلوری گاؤں کے نزدیک چودھری پورہ علاقہ میں پھیلے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گوالیار: مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے گوالیار اڈے سے پرواز کے بعد آج ایک جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا،حالانکہ اس میں سوار دونوں پائلٹ طیارہ کے زمین پر گرنے سے قبل ہی پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت نیچے اترگئے۔


ذرائع نے ابتدائی اطلاع کے حوالہ سے بتایاکہ مگ ۔21نے یہاں فضائیہ کے اڈے سے پرواز کی تھی ۔طیارہ حادثہ کا شکار ہوکر بھنڈ ضلع کے گوہد علاقہ کے نزدیک گرگیا۔اس سے پہلے ہی طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ پیراشوٹ کی مددسے بحفاظت نیچے اترگئے ۔اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ۔

ذرائع نے بتایاکہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کا ہیلی کاپٹر اور جوان بھی موقع پر پہنچ گئے ۔طیارہ کا ملبہ آلوری گاؤں کے نزدیک چودھری پورہ علاقہ میں پھیلے ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ اس علاقہ میں فوج اور پولس کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں اور جہاز کے ملبہ کو اپنے میں قبضہ میں لے لیا ہے۔طیارہ حادثہ کی خبر فوراً نہیں مل سکی ۔لیکن بتایاگیاہے کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اس میں دوپائلٹ سوار تھے ۔ گوالیار میں واقع فضائیہ اڈے کے اہلکار بھی جنگی جہاز کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد فورا ًحرکت میں آگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Sep 2019, 2:10 PM