مدھیہ پردیش: ایم بی بی ایس کی پڑھائی اب ہندی میں بھی، ستمبر میں انتظار ہوگا ختم!
ڈاکٹر منوہن بھنڈاری کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لینے والے طلبا میں 70-60 فیصد طالب علم ہندی میڈیم کے ہی ہوتے ہیں۔
ہندی میڈیم طلبا کے لیے بھی اب ایم بی بی ایس کی پڑھائی آسان ہونے والی ہے۔ اب مدھیہ پردیش ہندی زبان میں بھی ایم بی بی ایس کی پڑھائی کرائے گا۔ مدھیہ پردیش آزادی کے بعد ڈاکٹری کی پڑھائی ہندی میں کرانے والی پہلی ریاست بن سکتی ہے۔ ہندی میڈیم سے ایم بی بی ایس کرنے کے خواہش مند طلبا کو ستمبر کے آخر میں خوشخبری مل سکتی ہے۔ ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والے اکیڈمک سیشن سے ہندی میں ایم بی بی ایس کرانے کی پوری تیاری ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اعظم خان نے یوگی حکومت سے کانوڑیوں کے لیے کیا خاص مطالبہ
ڈاکٹر منوہن بھنڈاری کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لینے والے طلبا میں 70-60 فیصد طالب علم ہندی میڈیم کے ہی ہوتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کے مطابق نئے اکیڈمک سیشن کے مطابق ریاست کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں میں ایم بی بی ایس کے سال وّل کے 4 ہزار طلبا کو انگریزی کے ساتھ ساتھ ہندی کی کتابوں سے بھی پڑھائی کا موقع مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دروپدی مرمو نے نئے صدر جمہوریہ کا حلف لیا
بہتر تعلیم اور ہندی و انگریزی کی برابری کی اس پیش قدمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ 26 جنوری کو جانکاری دی گئی تھی۔ حالانکہ ہندی میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی کا مطلب یہ بالکل بھی نہیں ہے کہ انگریزی میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی نہیں ہوگی۔ انگریزی میں بھی پہلے کی طرح ایم بی بی ایس کی پڑھائی ہوتی رہے گی۔ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے کہا کہ انگریزی کے تین اہم مصنفین کی پہلے سے پڑھائی جا رہی کتابوں کو ہندی میں ترجمہ کرنے کا کام تقریباً پورا ہو چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔