مدھیہ پردیش انتخاب: شیوراج کے وزیر نے برسرعام دی ماں-بہن کی گالی، موہن یادو کی ویڈیو وائرل
موہن یادو کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر سید جعفر نے طنزیہ انداز اختیار کیا اور انھیں گالی باز وزیر بتایا۔
مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کا ریلیوں میں مخالفین کی تنقید کا سلسلہ بھی زوروں پر جاری ہے۔ اس درمیان ریاست کی شیوراج حکومت میں وزیر موہن یادو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ موہن یادو ریاستی حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر ہیں جو وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ماں-بہن کی گالی بکتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری سید جعفر نے طنز کستے ہوئے موہن یادو کو گالی باز وزیر قرار دیا ہے۔ سید جعفری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’شیوراج حکومت کے وزیر برسرعام غنڈہ گردی پر آمادہ، گالی باز وزیر موہن یادو۔‘‘
سوشل میڈیا پوسٹ میں سید جعفر نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ان کے (موہن یادو کے) ہاتھ میں محکمہ اعلیٰ تعلیم ہے، لیکن ان وزیر محترم کی زبان سننے لائق نہیں ہے۔ عوام کو برسرعام گالی دیتے ہوئے شیوراج حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم موہن یادو ایسی زبان بول رہے ہیں جو نہ ہم بول سکتے ہیں، نہ سن سکتے ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔