مدھیہ پردیش: 6 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام کو تھم جائے گی

اس مرحلے میں سب سے زیادہ اہم سیٹ کھجوراہو کی سمجھی جا رہی ہے جہاں سے موجودہ ایم پی وشنودت شرما بی جے پی کے امیدوارہیں اور یہاں سے انڈیا الائنس نے فارورڈ بلاک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

user

یو این آئی

مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت چھ پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی شور تھم جائے گا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن کے مطابق ان چھ علاقوں میں ووٹنگ 26 اپریل کی صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ضابطوں کے مطابق انتخابی مہم ووٹنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل یعنی آج شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔

انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد انتخابی جلسے وغیرہ نہیں ہوں گے اور امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطہ کر سکیں گے۔ ریاست میں دوسرے مرحلے میں ٹیکم گڑھ (ایس سی)، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا اور ہوشنگ آباد پارلیمانی حلقوں میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زیادہ ووٹر دوسرے مرحلے کے تقریباً 80 امیدواروں کی قسمت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں مہر لگا سکیں گے۔


اس مرحلے میں سب سے اہم سیٹ کھجوراہو کی سمجھی جا رہی ہے جہاں ریاستی صدر اور موجودہ ایم پی وشنودت شرما بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہاں سے میرا یادو (ایس پی) کے کاغذات نامزدگی جنہیں انڈیا الائنس کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا، پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں۔ اب یہاں کانگریس یا ایس پی کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ مگر انڈیا الائنس کی جانب سے یہاں سے فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کو متحدہ امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر ایک درجن سے زائد امیدوار اب بھی میدان میں ہیں جن میں سے زیادہ تر آزاد ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔