مدھیہ پردیش: کانگریس کا 11 وعدوں کے ساتھ خوشحالی کا عزم، کمل ناتھ

کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش کے ہر گھر میں خوشیاں لانے کی قرارداد کولے کر11 وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان ہے

<div class="paragraphs"><p>کمل ناتھ، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCMP">@INCMP</a></p></div>

کمل ناتھ، تصویر@INCMP

user

یو این آئی

بھوپال: کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش کے ہر گھر میں خوشیاں لانے کی قرارداد کولے کر11 وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان ہے۔

کمل ناتھ نے کہا، کانگریس اپنے 11 وعدوں کے ساتھ مدھیہ پردیش کے ہر گھر میں خوشیاں لانے کے عزم کے ساتھ عوام کے درمیان ہے۔ مدھیہ پردیش کے عوام کو یقینی بنانا ہے کہ ووٹوں کی بولیاں لگانے والی سوداگر حکومت کے مذموم منصوبے کامیاب نہ ہوں، اب سچ کی سیاست کوہی حمایت اور آشیرواد ملے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت عوام کو راحت دینے کے لیے نہیں بلکہ اپنے ڈوبتی ہوئی کشتی کوبچانے کے لیے روزانہ چہرے بدل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمل ناتھ نے کانگریس کے 11 وعدوں کو بھی دہرایا، جس میں خواتین کو ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہ اور 500 روپے میں گیس سلنڈر شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔