مدھیہ پردیش: کانگریس الیکشن ہاری ہے حوصلہ نہیں، وجے پور ضمنی انتخاب کی تیاری شروع

کانگریس کا ماننا ہے کہ وہ امرواڑا ضمنی انتخاب میں ہار گئی ہے لیکن مقابلہ نہایت قریب کا تھا۔ اب آنے والے وجے پور ضمنی الیکشن میں کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>مدھیہ پردش کانگریس کی میٹنگ / ’ایکس‘&nbsp;@INCMP</p></div>

مدھیہ پردش کانگریس کی میٹنگ / ’ایکس‘@INCMP

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کی امرواڑا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد کانگریس کے حوصلوں میں ذرا بھی تزلزل نہیں آیا ہے۔ امرواڑہ سیٹ پر شکست کے فوری بعد سے کانگریس نے آئندہ ہونے والے وجے پور ضمنی الیکشن کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے اس کے لیے اتوار (14 جولائی) کو کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

وجے پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے رام نیواس راوت نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ حال ہی میں انہیں حکومت میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب وجے پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ہونا ہے، مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


وجے پور اسمبلی حلقہ کے کانگریس کارکنوں کے ساتھ پارٹی کے ریاستی صدر کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں آئندہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کارکنوں سے اپیل کی گئی کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ وہ امرواڑا ضمنی انتخاب میں ہار گئی ہے لیکن مقابلہ نہایت قریب کا تھا۔ اب آنے والے وقت میں وجے پور کا الیکشن ہے جس میں کانگریس جیتے گی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے امرواڑہ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہ ہے کہ 17 راؤنڈز کی گنتی کے بعد ایک گھنٹے تک گنتی روک دی گئی۔ کانگریس نے پہلے ہی بے ضابطگی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور ایسا ہی ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔