مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن: کھڑگے آج ساگر میں جلسہ عام سے کریں گے خطاب، کانگریس دکھائے گی طاقت
ملکارجن کھڑگے منگل کو ساڑھے گیارہ بجے بھوپال پہنچیں گے۔ کھڑگے اور کمل ناتھ بھوپال سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے ساگر پہنچیں گے
بھوپال: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے منگل کو مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس جلسہ عام کو بندیل کھنڈ میں کانگریس کی طاقت کے مظاہرہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ دن پہلے ہی اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔
ریاستی کانگریس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے منگل کو ساڑھے گیارہ بجے بھوپال پہنچیں گے۔ کھڑگے اور کمل ناتھ بھوپال سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے ساگر پہنچیں گے۔
وہاں سے قائدین دوپہر 12 بجے بذریعہ سڑک ساگر کے کجلی ون میدان پہنچیں گے، جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، کھڑگے اور کمل ناتھ دوپہر 1.30 بجے ہیلی کاپٹر سے ساگر سے روانہ ہوں گے اور 2.15 بجے بھوپال پہنچیں گے۔
کھڑگے کے جلسہ عام کے لیے کانگریس نے بھرپور تیاری کی ہے۔ پارٹی کے کئی بڑے لیڈر، سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ، سابق مرکزی وزیر ارون یادو اور دیگر ایک دن پہلے ہی ساگر پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے وہاں پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔