’پروجیکٹ چیتا‘ کو ایک بار پھر لگا جھٹکا، کونو نیشنل پارک میں ساتویں چیتے کی موت سے تشویش

چیتا تیجس کی موت کے بعد اب تک کونو نیشنل پارک میں 4 چیتے اور چیتے کے 3 بچوں کی موت ہو چکی ہے، گزشتہ تین ماہ میں یہاں جان گنوانے والا تیجس ساتواں چیتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چیتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چیتا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع واقع کونو نیشنل پارک سے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں مزید ایک چیتے نے دَم توڑ دیا ہے جس کا نام تیجس تھا۔ تیجس کی موت کے بعد اب تک کونو نیشنل پارک میں 4 چیتے اور 3 چیتے کے بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں یہاں جان گنوانے والا یہ ساتواں چیتا ہے۔ چیتا تیجس ان چیتوں میں شامل ہے جنھیں جنوبی افریقہ سے لایا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات سے ملی جانکاری کے مطابق کونو نیشنل پارک میں جنوبی افریقہ سے لائے گئے چیتوں میں سے ایک جس کا نام تیجس ہے، جو بیہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ اسے مانیٹرنگ ٹیم علاج کے لیے لے کر آئی اور اس کا علاج بھی کیا گیا، لیکن بچایا نہیں جا سکا۔


بتایا گیا ہے کہ تیجس نام کے چیتے کی گردن کے اوپر چوٹ کے نشان ملے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ آخر اسے چوٹ لگی کیسے، کیونکہ جس باڑے میں وہ تھا اس میں کوئی دوسرا چیتا نہیں ہے۔ یعنی جھگڑے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

بہرحال، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چیتے کی موت کا اصل سبب پتہ چل پائے گا۔ چیتے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 25 مئی کو کونو نیشنل پارک میں دو اور چیتے کے بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ سب سے پہلے نامیبیا سے ہندوستان آئی مادہ چیتا ساشا کی موت ہوئی تھی۔ ساشا کی موت گردے کی بیماری کے سبب ہوئی تھی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ سے لائے گئے چیتے اُدے کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔