مدھیہ پردیش: سنگرولی میں 70 فٹ گہرے بورویل میں گرے معصوم بچے کو محفوظ نکالا گیا

بچے کے بورویل میں گرجانے کی خبر سے بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئی، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولس انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی تھی، ریسکیو آپریشن کے چند گھنٹوں بعد بچے کو محفوظ نکال لیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش میں سنگرولی ضلع کے چترنگی گڑھ وا تھانہ علاقے کے كھیڈور گاؤں میں بورویل میں گرے دو سال کے بچے کو بچا لیا گیا ہے، 70 فٹ گہرے بورویل میں گرے معصوم بچے کو ریسکیو آپریشن کی ٹیم نے باہر نکال لیا ہے، راحت کی بات یہ ہے کہ بچہ محفوظ ہے، بتایا جا رہا ہے کہ صبح کھیلتے وقت یہ بچہ بورویل میں گر گیا تھا، جس بورویل بچہ گرا تھا وہ اس کے والد کا ہی ہے۔

بچے کے بورویل میں گرنے کی خبر کے بعد آس پاس کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولس انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی تھی، بچے کو بورویل سے باہر نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے بورویل کے پاس جے سی بی مشین کی مدد سے ایک بڑا کھڈا کھودا گیا تھا جہاں سے اس بچے کو محفوظ باہر نکالا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران بچے کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہو رہا تھا، بچے کے بورویل سے باہر نکلنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ انتظامیہ کی ٹیم نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔

ملک میں اس سے پہلے بورویل میں گرنے سے بہت سے بچوں کی جان جا چکی ہے، اسے لے کر سپریم کورٹ نے کچھ گائڈلائنس بھی جاری کی تھی، لیکن عدالت عظمیٰ کی گائڈلائنس کے باوجود لوگ غفلت برتتے ہیں اور بورویل کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔