مادھوری، پرینکا اور انوشکا پر چھایا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلمیں بنانے کا نشہ

نیٹ فلکس آریجنلس پر ویب سیریز کو کافی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے اور اب اس پلیٹ فارم کے لیے فلمیں بننے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر فلمی ہستیوں نے فلمیں پروڈیوس کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں مادھوری دیکشت، پرینکا چوپڑا اور انوشکا شرما بہت جلد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلم بنانے کی تیاری شروع کرنے والی ہیں۔ نیٹ فلکس اوریجنلس کے تحت آٹھ فلمیں بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے تین مادھوری دیکشت، پرینکا چوپڑا اور انوشکا شرما پروڈیوز کررہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا کی کمپنی ’فائربرانڈ‘ کے نام سے فلم بنائے گی جس کی ہدایت کاری ارونا راجے کریں گی۔ اس فلم میں اوشا جادھو، گریش کلکرنی، سچن کھیڑیکر اور راجیشوری سچدیوا اہم کرداروں میں ہیں۔ ’فائربرانڈ‘ مراٹھی فلم ہے جس کی کہانی جنسی استحصال کی شکار لڑکی کے اردگرد گھومے گی۔

انوشکا شرما اور ان کے بھائی کرنیش کی کمپنی کلین سلیٹ فلمز ’بل بل‘ نام سے فلم بنائے گی۔ بل بل صدیوں سے چلے آ رہے عقائد اور اندھی تقلید پر مبنی ڈرامہ فلم ہوگی۔ جہاں تک مادھوری دیکشت کا سوال ہے، ان کی فلم کا نام ’15اگست‘ ہوگا۔ اس فلم کی کہانی ممبئی کے چال میں رہنے والے لوگوں کی زندگی پر مرکوز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Nov 2018, 8:09 PM