مدن موہن جھا بہار کانگریس کے نئے صدر
پارٹی کی جانب سے جھا کو بہار ریاستی کانگریس کا صدر جبکہ ڈاکٹر اشوک کمار، کوکب قادری،سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر سنگھ دھیرج کو ایکزیکیوٹیو صدر بنایا گیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس نے بہار میں سابق وزیر مدن موہن جھا کو پارٹی کی ریاستی یونٹ کا نیا صدر بنایا ہے اور ان کے ساتھ چار ایکزیکیوٹیو صدر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے جھا کو بہار ریاستی کانگریس کے صدر اور ڈاکٹر اشوک کمار، کوکب قادری،سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر سنگھ دھیرج کو ایکزیکیوٹیو صدر بنایا ہے۔
مدن موہن جھا کانگریس پارٹی کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں جنرل سکریٹری این ایس یو آئی، نائب صدر و خزسانچی بہار پردیش کانگریس کمیٹی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر اکھیلیش پرساد سنگھ کو تشہیری مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ گاندھی نے بہار یونٹ کے لئے 23رکنی ورکنگ کمیٹی اور 19رکنی مشاورتی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔
ریاستی یونٹ کی اتحادی تنظیموں کے سربراہ ورکنگ کمیٹی میں خصوصی مدعوئین کے طورپر رہیں گے جبکہ بہار سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدیدار مشاورتی کمیٹی میں مستقل مدعوئین کے طورپر رہیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔