لکھنؤ: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوپی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

یوگی حکومت کے ذریعہ ویٹ میں اضافہ کرنے کے فیصلے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر2.50 لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 98 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ پٹرول اور ڈیژل پر لگائے گئے ویٹ میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے طور پر یو پی کانگریس کے لیڈروں نے بدھ کے روز راجدھانی کی سڑکوں پر رکشا چلا کر اپنا احتجاج درج کرایا۔

اسمبلی میں کانگریس کے لیڈر اجے کمار للو اور دیگر لیڈروں نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے ریاستی راجدھانی کی سڑکوں پر رکشا چلایا۔ وہیں راجدھانی لکھنؤ سے منسلک ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ روز منگل کو کانگریس کے لیڈروں نے بیل گاڑیوں کا جلوس نکال کر اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔


لکھنؤ: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوپی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

اجے کمار للو نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ریاست کو خستہ حال نظم و نسق اور دیگر مسائل کا سامنا ہے لیکن بی جے پی حکومت کو عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ صرف کابینہ کی توسیع کو اہمیت اور پٹرول و ڈیزل پر ویٹ میں اضافہ کر رہی ہے۔


لکھنؤ: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوپی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

ملحوظ رہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ہدایت پر ریاست کے تمام 75 اضلاع میں کانگریس کارکنان نے اپنا احتجاج درج کرایا۔ پرینکا نے بھی ویٹ کے معاملے میں یوپی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یوگی حکومت کے اس فیصلے کو’غریب مخالف‘ قرار دیا۔


لکھنؤ: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوپی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
لکھنؤ: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوپی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

قابل ذکر ہے کہ یوگی حکومت کے ذریعہ ویٹ میں اضافہ کرنے کے فیصلے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر2.50 لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 98 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Aug 2019, 7:10 PM