لکھنؤ: پولیس کے ظلم کی شکار آشا ملازمین کی پرینکا گاندھی سے ملاقات
شاہجہاں پور میں مبینہ طور سے پولیس ہراسانی کا شکار آشا کارکنوں نے جمعرات کے روز لکھنؤ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور اپنی روداد سنائی
لکھنؤ: شاہجہاں پور میں مبینہ طور سے پولیس ہراسانی کا شکار آشا کارکنوں نے جمعرات کے روز لکھنؤ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور اپنی روداد سنائی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شاہجہاں پور میں پولیس کی پٹائی سے زخمی آشا ملازمین کے ایک وفد نے کول ہاوس میں پرینکا سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کے ظلم کی کہانی بتائی۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے ان کی بات کو دھیان سے سنا اور انصاف کی لڑائی میں ساتھ دینے کا بھروسہ دلایا۔
بعد میں پرینکا نے ٹوئٹ کیا اور لکھا' آج میں نے شاہجہاں پور میں پولیس کے ذریعہ ہراسانی کا سامنا کرنے والی آشا بہنوں سے ملاقات کی۔ ان کو اپنے مطالبات کے لئے وزیر اعلی کی ریلی کے باہر بے رحمی سے پیٹا گیاتھا۔آشا بہنیں کورونا کے دوران،ٹیکہ کاری کے وقت،زچگی اور دیگر مواقع پر دن رات کام کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام میں آشا کارکن اپنے مطالبات کا اظہار کرنے گئی تھیں جہاں سیکورٹی اہلکار نے ان کے ساتھ مارپیٹ کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔