سال کے پہلے دن عوام کو لگا مہنگائی کا جھٹکا! ایل پی جی سلنڈر 25 روپے تک مہنگا
نئے سال کے پہلے ہی دن ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے
نئی دہلی: مہنگائی سے پریشان عوام کو نئے سال کے پہلے دن ہی ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے، کیونکہ سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم جنوری 2023 سے داموں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ اضافہ تجارتی سلنڈر پر کیا گیا ہے اور گھریلو گیس سلنڈر کے دام غیر تبدیل رہیں گے۔
نئے سال سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ سے ریستراں، ہوٹل وغیرہ کا بجٹ بگڑ سکتا ہے تاہم گھریلو بجٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ داموں میں اضافہ کے بعد کمرشل ایل پی جی سلندر کے دام دہلی میں 1769 روپے ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سلنڈر ممبئی میں 1721، کولکاتا میں 1870 اور چنئی میں 1917 روپے میں دستیاب ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی بات کریں تو اس کے دام دہلی میں 1053 روپے، ممبئی میں 1052.50، کولکاتا میں 1079 اور چنئی میں 1068.50 روپے ہیں۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں م یں گزشتہ 6 جولائی 2022 کو 50 روپے فی دلنڈر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم، سال بھر میں گھریلو سلنڈر کے داموں میں 153.50 روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔ وہیں۔ سال 2022 میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں چار مرتبہ تبدیلی کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔