بی جے پی کی پہلی فہرست کے بعد تنازعہ شروع، بنگال بی جے پی دفتر پر کارکنان کا ہنگامہ

مغربی بنگال کے کوچ بہار سے نستھ پرمانک کو امیدوار بنانے سے مقامی بی جے پی کارکنان میں غصہ کی لہر ہے، نستھ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور پارٹی نے انہیں ٹکٹ دے دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی طرف سے جاری کی گئی امیدواروں کی پہلی فہرست پر تنازعات کھڑے ہونے شروع ہو گئے ہیں اور کارکنان کی طرف سے ہنگامہ کیا جانے لگا ہے۔ مغربی بنگال کے کوچ بہار میں بھی ایسا ہی ہنگامہ منظر پر آیا۔ یہاں پر نستھ پرمانک کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس کی بی جے پی کارکنان مخالفت کر رہے ہیں۔ پارٹی کارکنان بی جے پی دفتر پہنچے اور جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ نستھ پرمانک حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں اور پارٹی نے انہیں ٹکٹ سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے 184 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جمعرات کی جار کر دی تھی۔ اس فہرست میں مغربی بنگال کے امیدواروں کے نام بھی شمال ہیں۔ مغربی بنگال کے بی جے پی سربراہ دلیپ گھوش میدنی پور سے، مرکزی وزیر بابل سپریو آسنسول سے، نستھ پرمانک کوچ بہار سے، علی پور دررس سے جان برلا، جلپائی گوڑی سے جینت رے، راج گنج سے دیبوشری چودھری، بالور گھاٹ سے سکانتا مجومدار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کوچ بہار سے نستھ پرمانک کو امیدوار بنانے کی وجہ پارٹی کارکنان ناراض ہو گئے۔

واضح رہے کہ سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے شروع ہوں گے اور 19 مارچ تک چلیں گے، ووٹ شماری 23 مئی کو ہوگی۔ ملک بھر میں انتخابات کے تحت پولنگ 11 اپریل، 18 اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔