پارلیمانی انتخابات میں ملک بھر سے کل 27 مسلم امیدوار کامیاب، جانیں کہاں؟

اس مرتبہ 17ویں لوک سبھا میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کی تعداد میں معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے اور کشمیر سے فاروق عبداللہ و حیدر آباد سے اسد الدین اویسی سمیت 27 مسلم امیدوار پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

جہاں لوک سبھا میں بی جے پی کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں ایک خاص پہلو یہ بھی یہ کہ پچھلی لوک سبھا کے مقابلہ موجودہ لوک سبھا میں مسلم امیدواروں کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد مسلم محلوں میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے بی جے پی مخالف قوتوں کی شکست نہیں ہوئی بلکہ ان کی اپنی شکست ہوئی ہے۔ کوئی بھی نتائج پر یقین کرتا نظر نہیں آ رہا تھا ہر شخص کا سوال تھا کہ کیا ایسا ممکن ہے، کیا ایسا ہو سکتا ہے، کیا یہ نتائج صحیح ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سوال بی جے پی مخالف پارٹیوں کے دفاتر اور کارکنان کے منہ سے بھی سنے گئے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مسلم اراکین پارلیمنٹ کی تعداد میں اس مرتبہ تھوڑا ہی صحیح لیکن اضافہ ہوا ہے۔

17ویں لوک سبھا میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں کشمیر سے فاروق عبداللہ و حیدر آباد سے اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں۔ سابقہ لوک سبھا میں 23 ارکان پارلیمنٹ کا تعلق مسلم طبقہ سے تھا۔ واضح رہے کہ سال 1980 میں سب سے 49 مسلم امیدوار جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔


ارکان پارلیمنٹ منتخب ہونے والے امیدواروں میں یو پی سے 6، مغربی بنگال سے 6، جموں و کشمیر اور کیرالہ سے 3-3، بہار اور آسام سے 2-2 جبکہ لکش دیپ، تلنگانہ، تمل ناڈو، مہاراشٹر اور پنجاب سے ایک ایک مسلم امیدوار فتح یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

سولہویں لوک سبھا میں 23 امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن اتر پردیش سے ایک بھی مسلمان نہیں جیت پایا تھا حالاکہ کیرانہ سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں ضرور تبسم حسن جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

آسام

  • عبد الخالق
  • بدرالدین اجمل

بہار

  • چودھری محبوب علی قیصر
  • ڈاکٹر محمد جاوید

جموں و کشمیر

  • حسنین مسعودی
  • محمد اکبر لون
  • فاروق عبد اللہ

کیرالہ

  • ڈاکٹر اے ایم عارف
  • ای ٹی محمد بشیر
  • پی کے کنلی کٹی

لکش دیپ

  • محمد فیضل

مہاراشٹر

  • امتیاز جلیل

پنجاب

  • محمد صادق

تلنگانہ

  • اسد الدین اویسی

مغربی بنگال

  • آفرین علی
  • نصرت جہاں روحی
  • خلیق الرحمٰن
  • ابو ہاشم خان چودھری
  • ابو طاہر خان
  • ساجدہ احمد

تمل ناڈو

  • کے نواز کانی

اتر پردیش

  • کنور دانش علی
  • افضال انصاری
  • ایس ٹی حسن
  • محمد اعظم خان
  • حاجی فضل ارحمٰن
  • ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 May 2019, 4:10 PM