شترو کی بیوی پونم سنہا کو ملا ایس پی کا ٹکٹ، راجناتھ سے کریں گی دو دو ہاتھ

لمبے انتظار کے بعد یو پی کی راجدھانی لکھنؤ سے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے سامنے یو پی اتحاد نے ایس پی سے اداکار وسیاستداں شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: لمبے انتظار کے بعد اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے سامنےیو پی اتحاد نے ایس پی سے اداکار وسیاست داں شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بیوی و قنوج سے رکن پارلیمان ڈمپل یادو کے ساتھ منگل کو پارٹی دفتر سے باہر نکلی پونم نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ 18 اپریل کو اس بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوگی۔ اس سے پہلے پونم سنہا نے ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یاد وسے آشیرواد لیا۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان راج ناتھ سنگھ نے آج صبح اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔جبکہ پرچہ نامزدگی 18 اپریل تک جاری رہے گی۔

لکھنؤ پارلیمانی سیٹ پر گذشتہ دو دہائیوں سے بی جے پی کا قبضہ ہے۔ اس سیٹ کے لئے ایس پی اور بی ایس پی لمبے عرصے سے جدوجہد کررہی ہیں۔اس بار بی جے پی کے باغی لیڈر شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا کے انتخابی میدان میں اترنے سے مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہاں سے کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔

والمیکی نگر سے کانگریس کی ٹکٹ پر شاشوت کیدار انتخابی میدان میں ہیں ۔ شاشوت کیدار کا مقابلہ جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے ویدناتھ پرساد مہتو سے ہوگا۔گذشتہ انتخاب میں یہاں بی جے پی کے ستیش چندر دوبے نے کانگریس امیدوار اور سابق ممبر پارلیمنٹ پورن ماسی رام کو ایک لاکھ سترہ ہزار 795 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حلیف جماعتوں کے مابین ہوئی سیٹ کی تقسیم میں والمیکی نگر سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں چلی گئی ہے جس سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ستیش چندر دوبے انتخاب لڑنے سے محروم ہوگئے ۔ چھٹے مرحلہ میں 12 مئی کو والمیکی نگر سیٹ پر ووٹنگ ہونی ہے۔

بی جے پی سے معطل ممبر پارلیمنٹ کرتی آزاد جھارکھنڈ کے دھنباد سیٹ سے انتخاب لڑنے جارہے ہیں۔ آزاد انتخاب سے قبل کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ آزاد کو امید تھی کہ انہیں دربھنگہ سے انتخاب لڑنے کا موقع ملے گا لیکن بات نہیں بن سکی ۔ مہاگٹھ بندھن کے تحت یہ سیٹ آرجے ڈی کے کوٹے میں چلی گئی ۔ آر جے ڈی نے قد آور لیڈر اور ممبر اسمبلی عبد الباری صدیقی کو دربھنگہ سیٹ سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔

سابق وزراءاعلیٰ کے رشتے دار کے ساتھ ہی سابق وزیراعلیٰ بھی اس مرتبہ کے انتخابی میدان میں قسمت آزماتے ہوئے نظر آئے ۔ گیا ( محفوظ ) سیٹ سے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ( ایچ اے ایم ) کے صدر جیتن رام مانجھی انتخابی میدان میں اترے ہیں ۔ اس سیٹ پر پہلے مرحلہ میں گیارہ اپریل کو ووٹنگ ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔