پنجاب نتائج: جالندھر سے کانگریس کے چودھری سنتوكھ سنگھ 20 ہزار ووٹوں سے کامیاب

پنجاب کی تیرہ لوك سبھا سیٹوں میں سے آٹھ سیٹوں پر كانگریس برتری قائم کئے ہوئے ہے جبکہ اکالی دل اور اس کی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی دو-دو سیٹوں پر اور عام آدمی پارٹی ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔

گرافکس قومی آواز
گرافکس قومی آواز
user

یو این آئی

23 May 2019, 4:56 PM

جالندھر سے کانگریس کے چودھری سنتوكھ سنگھ 20 ہزار ووٹوں سے کامیاب

جالندھر: پنجاب کے شہر جالندھر پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے سنتوكھ چودھری نے اپنے قریبی حریف شرومنی اکالی دل کے چرنجيت اٹوال کو تقریبا بیس ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ چودھری کو تین لاکھ 83 ہزار 945 ووٹ ملے جبکہ اٹوال کو تین لاکھ 64 ہزار 741 ووٹ ملے۔یہ سیٹ کانگریس نے برقرار رکھی۔

سال 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں چودھری سنتوكھ سنگھ نے اپنے قریب ترین حریف شرومنی اکالی دل کےپون ٹِینو کو 70981 ووٹوں سے شکست دی تھی۔چودھری کو کل 380497 ووٹ ملے تھے جبکہ ٹِینو کو 309498، عام آدمی پارٹی کی امیدوار جیوتی مان کو 254121 (24.42 فیصد) اور بہوجن سماج پارٹی کے سكھوندر کو 46914 ووٹ ملے تھے۔ 2014 میں کل 24 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔

جالندھر لوک سبھا سیٹ پر 18 میں سے 14 بار کانگریس کا قبضہ رہا ہے۔ روی داسيا کمیونٹی سے متعلق چودھرکانگریس کے عہد میں وزیر مملکت تھے۔ ان کے والد ماسٹر گربنٹا سنگھ اور بھائی چودھری جگجیت سنگھ بھی پنجاب کے وزیر رہے ہیں۔ پنجاب کے شہر جالندھر پارلیمانی حلقہ طویل عرصہ سے کانگریس کی جھولی میں رہا ہے اور گزشتہ چار لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے یہ سیٹ جیتی ہے۔

(یواین آئی)

23 May 2019, 12:40 PM

کانگریس پنجاب میں 8 نشستوں پر آگے

چندی گڑھ: پنجاب کی تیرہ لوك سبھا سیٹوں میں سے آٹھ سیٹوں پر كانگریس برتری قائم کئے ہوئے ہے جبکہ اکالی دل اور اس کی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی دو-دو سیٹوں پر اور عام آدمی پارٹی ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔

انتخابی دفتر سے اب تک حاصل رجحانات کے مطابق مرکزی وزیر ہردیپ پوری اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار گرجيت سنگھ اوجلا سے 29617 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ اکالی امیدوار مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل اپنے قریبی حریف کانگریس کے امریندر راجہ وڈنگ سے 7942 ووٹوں سے سے آگے ہیں۔ کانگریس پٹیالہ، آنند پور صاحب، فتح گڑھ صاحب، آنند پور صاحب، كھڈورصاحب، فریدکوٹ، جالندھر اور امرتسر سیٹ پر برتری قائم کئے ہوئے ہے۔

اکالی دل فیروز پور اور بٹھندہ نشستوں اور اس کے اتحادی بی جے پی گورداس پور اور ہوشیار پور میں آگے ہے۔ عام آدمی پارٹی سنگرور سیٹ پر آگے ہے۔ گرداس پور سیٹ سے بی جے پی امیدوار سنی دیول اپنے قریبی حریف کانگریس کے سنیل جاکھڑ سے 44310 ووٹوں سے آگے ہیں اور فیروزپور سے اکالی امیدوار سکھبیر بادل اپنے قریبی حریف کانگریس کے شیر سنگھ گھبايا سے 61970 ووٹوں سے آگے ہیں۔

واضح ر ہے کہ 2014 کے انتخابات میں کانگریس نے جالندھر، امرتسر اور لدھیانہ کی نشستیں حاصل کی تھیں۔ اکالی دل نے بھٹنڈا، آنند پور صاحب، فیروزپور، كھڈورصاحب اور بی جے پی گرداس پور اور ہوشیارپر سیٹ پر جیتی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب، فتح گڑھ صاحب، پٹیالہ، فریدکوٹ اور سنگرور میں چار سیٹیں جیت لی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔