عام انتخابات: چھٹے مرحلہ کے تحت 59 پارلیمانی سیٹوں پر پولنگ
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلہ میں سات ریاستوں کی 59 سیٹوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلہ میں سات ریاستوں کی 59 سیٹوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی تریپورہ کی ویسٹ تریپورہ لوک سبھا سیٹ کے لئے 168 پولنگ مراکز پر از سر نو پولنگ بھی جاری ہے۔ اس سیٹ پر 11 اپریل کو پولنگ ہوئی تھی لیکن اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس مرحلہ کے دوران اتر پردیش کی 14، ہریانہ کی تمام 10، بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی 8-8، دیلی کی تمام سات اور چھارکھنڈ کی 4 سیٹوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ شام چھ بجے تک چلنے والی اس پولنگ میں کل ایک لاکھ 13 ہزار 167 پولنگ مراکز کا قیام کیا گیا ہے۔ جب پر 101782472 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ ان میں 54260965 مرد، 47518226 خواتین اور 3281 خواجہ سرا ووٹر شامل ہیں۔ اس مرحلہ میں کل 797 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
چھٹے مرحلہ میں چار وزرائے اعلیٰ اور کچھ مرکزی وزراء سمیت کئی دگجوں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ نارتھ ایسٹ دیلی سے دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت، بھوپال سیٹ سے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ اور سونی پت سیٹ سے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کانگریس کے ٹکٹ پر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اعظم گڑھ سیٹ سے سماجوادی پارتی کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔
مرکزی وزیر مینکا گاندھی اتر پردیش کے سلطان پور سے، ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے چاندنی چوک سے، رادھا موہن سنگھ بہار کے ایسٹ چمپارن سے، نریندر تومر مدھیہ پردیش کے مرینا اور راؤ اندر جیت سنگھ ہراینہ کی گڑگاؤں سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑ رہے ہیں۔
اتر پردیش کی بات کریں تو، اس مرحلے کے تحت 174 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جن میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی شامل ہیں۔ ملحوظ رہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی نے اعظم گڑھ چھوڑ کے ان 14 سیٹوں میں سے 13 سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا تھا۔ اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی فاؤنڈر ملائم سنگھ یادو نے رما کانت یادو کو شکست دی تھی۔ تاہم بعد میں پھول پور میں ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دے دی تھی۔
چھٹے مرحلے میں ان 14 پارلیمانی سیٹوں کے لئے مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 25399955 ہے، جن میں سے 13696126 مرد اور 11702297 خاتون اور 1532 تیسری جنس کے ووٹر س ہیں۔ جو کہ 29076 پولنگ بوتھوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ چھٹے مرحلے کے تحت 363220 ووٹرس ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ کا استعمال کریں گے جبکہ 80 سال سے اوپر عمر والے ووٹروں کی تعداد 563671 ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 May 2019, 8:10 AM