لوک سبھا انتخابات: ’پھولن سینا‘ نے کیا اتحاد کی حمایت کا اعلان

پھولن سینا کے ریاستی صدر وریندر نشاد نے جمعہ کو اترپردیش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری کی موجودگی میں انکی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بلیا: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے اور ساتویں مرحلہ میں پھولن سینا اتر پردیش میں ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کے امیدوار کو حمایت دے گی۔ پھولن سینا کے ریاستی صدر وریندر نشاد نے جمعہ کو اترپردیش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری کی موجودگی میں انکی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

وریندر نشاد نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اترپردیش کے نشاد سماج کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔ اس لئے نشاد سماج نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ پھولن دیوی کے قاتل شیر سنگھ رانا کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا ہے اور اسٹیج سے اسے ہندوں کے دلوں پر راج کرنے والا بتایا گیا۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اترپردیش حکومت نشاد سماج کو ایس سی/ایس ٹی کا سرٹیفکیٹ نہیں دے رہی ہے۔
ریاستی صدر نے کہاکہ نشا د سماج اترپردیش سے بی جے پی کا صفایا کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے کہا کہ پھولن سینا کا اتر پردیش کے 20 اضلاع میں وسیع اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے اور ساتویں مرحلہ کے انتخابات میں اتحاد کے امیدواروں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر بھارتیہ سماج پارٹی کے راجیش راج بھر، رماشنکر راج بھر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سریش راج بھر اور دنیش راج بھر نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے انہیں ٹوپی پہناکر پارٹی میں شامل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔