مایاوتی پر پابندی کے درمیان، بھتیجے آکاش آنند کی پہلی سیاسی تقریر

آنند نے کہا کہ میں پہلی بار آپ لوگوں کے سامنے حاضر ہوا ہوں، آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اتحاد کے امیدوار کے حق میں ووٹ کریں اور جیت کو یقینی بنائیں، یہی میری بوا پر عائد پابندی کا صحیح جواب ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی سپریموما یاوتی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلے 48 گھنٹوں میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شرکت نہ کرنے کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد ان کے بھتیجے آکاش نے ایس پی۔بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کی جانب سے منگل کو آگرہ میں منعقد مشترکہ ریلی میں اپنی پہلی سیاسی تقریر کی۔

قابل ذکر ہے کہ مایاوتی اس ریلی میں شرکت نہ کرسکیں۔ ان پر الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹوں کی پابند عائد کی ہے۔ مایاوتی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کردہ پابندی کا نفاذ 16اپریل کی صبح 06 بجے سے ہوا ہے۔

مایاوتی پر پابندی کے درمیان، بھتیجے آکاش آنند کی پہلی سیاسی تقریر

آکاش آنند نے اپنے مختصر خطاب میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کے امیدواروں کے حق میں یکطرفہ ووٹ کر کے مخالف پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا کے الیکشن کمیشن کو اس کا جواب دیں۔ آکاش آنند کا نام بی ایس پی کے اسٹار انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست میں بھی ہے۔

آکا ش نے مزید کہا کہ میں آپ تمام کا مشکور ہوں کہ آپ لوگ اتنی بڑی تعداد میں میری ’بوا‘ کی اپیل پر جمع ہوئے۔ میں پہلی بار آپ تمام لوگوں کے سامنے حاضر ہوا ہوں۔ میں آپ تمام لوگوں سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اتحاد کے امیدوار کے حق میں ووٹ کر کے اس کی جیت کو یقینی بنائیں۔ اور یہی میری بوا پر عائد پابندی کا صحیح جواب ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔