اقتدار میں آنے پر آندھرا کو خصوصی درجہ دیا جائے گا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ جب منموہن سنگھ نے وعدہ کیا تھا کہ اے پی کوخصوصی درجہ اور اس کا حق دیا جائے گا تو یہ ان کا انفرادی وعدہ نہیں تھا بلکہ وزیراعظم کا وعدہ تھا، مودی حکومت کو اس کو پوراکرنا چاہیے تھا۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

یو این آئی

صدر کانگریس راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کے برسراقتدار آنے پر اے پی کو خصوصی درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہلی میں ہمارے برسراقتدار آتے ہی اے پی کو خصوصی درجہ دیا جائے گا‘‘۔’’ہم چاہتے ہیں کہ اے پی دیگر ریاستوں کے لئے چمکتی ہوئی مثال بنے۔ ہم ملک کی عصری ترین ریاست بنانے میں اے پی کی مدد کریں گے‘‘۔

انہوں نے وجے واڑہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتیں اس مسئلہ کو شدت کے ساتھ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب منموہن سنگھ نے وعدہ کیا تھا کہ اے پی کو خصوصی درجہ اور اس کا حق دیا جائے گا تو یہ انفرادی وعدہ نہیں تھا بلکہ وزیراعظم کا وعدہ تھا جنہوں نے ہندوستان کی طرف سے یہ وعدہ کیا تھا۔

اقتدار میں آنے پر آندھرا کو خصوصی درجہ دیا جائے گا: راہل گاندھی

مودی پانچ سال وزیراعظم رہے لیکن انہوں نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔ یہ صرف کانگریس یا منموہن سنگھ کا وعدہ نہیں تھا بلکہ ملک کی جانب سے اے پی سے کیا گیا وعدہ تھا۔ اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی 2019 میں کانگریس غربت پر سرجیکل اسٹرائک کرے گی، انہوں نے اقل ترین آمدنی کی اسکیم ’’نیائے‘‘ کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیائے اسکیم عدم تشدد کا ہتھیار ہے جو غریبوں کو اونچا اٹھانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ’’اگر مودی ملک کے غریب اور کمزور افراد کے خلاف جنگ کا اعلا ن کرتے ہیں تو ہم غربت کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’نیائے‘‘ اسکیم کا نظریہ کافی آسان ہے۔20 فیصد غریب ترین افراد جن کی ماہانہ آمدنی 12000 روپئے سے کم ہے، کو تلاش کیاجائے گا۔

اقتدار میں آنے پر آندھرا کو خصوصی درجہ دیا جائے گا: راہل گاندھی

ان کی شناخت کے لئے آدھار اور اعلی درجہ کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس کے بعد ہر ماہ ان افراد کو براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں رقم ملے گی۔ اس سے پانچ کروڑ خاندانوں او ر25 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا ’’ہمارا مقصد ایک ہندوستان متحد ہندوستان بنانا ہے۔ ایک ایسا ہندوستان جہاں ہر کوئی خوش رہے جبکہ مودی دو ہندوستان چاہتے ہیں۔ ایک ہندوستان انل امبانی، میہول چوکسی جیسے امیر ترین افراد کے لئے اور دوسرا ہندوستان کسانوں، مزدوروں اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے‘‘۔

صدر کانگریس نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایک ہی وقت میں ہندوستان سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ جب یوپی اے کی حکومت تھی، اس وقت 14کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکالا گیا تھا۔ منریگا کا استعمال کرتے ہوئے کئی ملین افراد کو ملازمتیں دی گئی تھیں۔

اقتدار میں آنے پر آندھرا کو خصوصی درجہ دیا جائے گا: راہل گاندھی

کانگریس حکومت نے ہزارہا کروڑ روپئے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سیلف ہیلپ گروپس کے معاملہ میں تمام ملک کو سمت دکھا رہا ہے۔ کانگریس نے غذائی سلامتی کا حق ملک کو دیا۔ کانگریس کسانوں، دلتوں کی اراضی کے تحفظ کے لئے نیا قانون لائی۔

انہوں نے کہا کہ حصول اراضی بل طمانیت دیتا ہے کہ کسانوں سے ان کی اراضی چھینی نہیں جائے گی۔ ان کی اراضی حاصل کرنے پر بازاری شرح سے چار گنا زائد قیمت کسانوں کو دینے کو یہ قانون یقینی بناتا ہے تاہم 2014 میں مودی برسراقتدار آئے اور وہ سب کچھ برباد کردیا جو کام کانگریس کی حکومت نے کیا تھا۔

انہوں نے منریگا اور غذائی سلامتی بل کی بنیادوں کو برباد کردیا۔ مودی نے منریگا کی رقم کو مزدوروں کے بجائے کنٹریکٹرس کو دینا شروع کردیا اورمودی نے غذائی سلامتی بل کو چھین لیا۔ اسی طرح مودی نے سلسلہ وار طور پر حصول اراضی بل کو بھی برباد کردیا۔ وہ یہیں تک نہیں رکے بلکہ انہوں نے نوٹ بندی کی اور500 و 1000روپئے کے نوٹ کو منسوخ کردیا۔

اقتدار میں آنے پر آندھرا کو خصوصی درجہ دیا جائے گا: راہل گاندھی

اس قدم سے ہزاروں چھوٹے تاجروں، متوسط طبقہ کے عوام، کسانوں کو نقصان ہوا۔ وہ یہیں تک نہیں رکے بلکہ انہوں نے گبر سنگھ ٹیکس نافذ کردیا اور چھوٹے تاجروں، متوسط درجہ کے تاجروں کی زندگی کو مزید اجیرن کردیا۔ کانگریس نے غریبوں کے لئے جو کچھ کیا تھا، وہ غریبوں سے مودی نے چھین لیا اور انل امبانی جیسے لوگوں کو دیا۔ نیرو مودی کو 35ہزار کروڑ روپئے حاصل ہوئے، میہول چوکسی کو بھی مساوی رقم حاصل ہوئی۔

وجے مالیا نے 10ہزار کروڑ روپئے کی چوری کرلی۔ وجئے مالیا کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت دی گئی۔ میہول چوکسی نے وزیر فائنانس کی دختر کو رقم دی۔ رافیل کا کنٹریکٹ انل امبانی کو دیا گیا اور ملک کا چوکیدار نے ملک سے چوری کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔