اِس مرتبہ کئی گھنٹے کی تاخیر سے آئیں گے انتخابی نتائج، جانیں کیوں!

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے تحت تمام 7 مراحل کی ووٹنگ کے بعد 23 مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا لیکن اس مرتبہ نتائج آنے میں 4 تا 5 گھنٹے کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخابات 2019 میں کون ہارے گا اور کون حکومت بنانے میں کامیاب ہوگا اس کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے۔ تمام 7 مراحل کی پولنگ کے بعد 23 مئی کو ووٹ شماری کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا لیکن ووٹ شماری کے دن بھی حتمی نتائج کے لئے پہلے سے زیادہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر کی لوک سبھا سیٹوں پر ہوئی پولنگ کے جو نتائج 23 مئی کو جاری کیے جائیں گے اس میں مزید وقت لگے گا۔ وقت لگنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ای وی ایم کے ووٹوں سے وی وی پیٹ کی پرچیوں کا ملان کیا جانا ہے، اس کے لئے مزید وقت درکار ہوگا ہے۔


آج تک کی ایک رپورٹ کےمطابق ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بتایا کہ اس مرتبہ انتخابی نتائج کے حتمی اعلان میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ نتائج اس مرتبہ 4 -5 گھنٹے کی تاخیر سے آسکتے ہیں۔ سدیپ جین نے بتایا کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے ووٹوں کو ملانے کی وجہ سے یہ دیری ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ مشینوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جس سے ووٹ ڈالنے پر پرچی بھی نکلتی ہے۔ جب 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی تو ای وی ایم میں ڈالے گئے ووٹوں سے پرچیاں ملائی جائیں گی۔ ای وی ایم میں گڑبڑی کی شکایتوں کے بعد الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 May 2019, 2:10 PM