ماریشس کے لوگوں کا ہندوستانی ثقافت سے تعلق دونوں ممالک کی اجتماعی طاقت کا عکاس ہے: برلا

ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ آئین ملک کی طاقت اور اس کی جان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ماریشس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈوول ایڈرین چارلس، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ بات چیت کی۔اوم برلا نے کہا کہ ماریشس کے لوگوں کا ہندوستانی ثقافت سے تعلق دونوں ممالک کے اتحاد اور اجتماعی طاقت کا عکاس ہے۔

اس موقع پر برلا نے دوول کو اسپیکر کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ماریشس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر تقرری کے بعد وہ پہلی بار سرکاری دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کا عکاس ہے۔


ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ آئین ملک کی طاقت اور اس کی جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 سالوں میں ملک میں وسیع سماجی و اقتصادی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بات چیت سے نہ صرف بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں بلکہ ملک کی ترقی کا سفر بھی ہموار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔

ہندوستان اور ماریشس کے درمیان پرانے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روحانیت، زبان اور ثقافت سے متعلق بہت سی مماثلتیں ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ماریشس کے لوگوں کا ہندوستانی ثقافت سے تعلق دونوں ممالک کے اتحاد اور اجتماعی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔