افواہوں کا دور ختم، جتن پرساد دھورہرا سے ہی ہوں گے امیدوار

جتن پرساد نے کہا کہ دھورہرا صرف ان کا انتخابی حلقہ نہیں ہے بلکہ وہ ان کے خاندان کی طرح ہے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں نے اس حلقے سے انتخابی میدان میں اتار کر لوگوں کو جذبات کو ملحوظ رکھا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھیم پور کھیری: گاندھی خاندان سے کافی قریب رہے و سابق وفاقی وزیر جتن پرساد نے بی جے پی میں شامل ہونے کی تمام طرح کی افواہوں پر لگام لگاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس کے سپاہی ہیں اور تاحیات کانگریس سے ہی منسلک رہیں گے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جتن پرساد نے کہا کہ وہ دھورہرا سیٹ سے ہی انتخاب لڑیں گے اور وہ اسے چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے۔ عوامی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے پارٹی صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا نے دھورہرا سیٹ سے ہی الیکشن لڑنے کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔

کانگریس لیڈر جتن پرساد نے کہا کہ دھورہرا صرف ان کا انتخابی حلقہ نہیں ہے بلکہ وہ ان کے خاندان کی طرح ہے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں نے اس حلقے سے انتخابی میدان میں اتار کر لوگوں کو جذبات کو ملحوظ رکھا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہ کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے انہوں نے تو اس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔