لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل نافذ کریں گے سی اے اے! امت شاہ کا اعلان
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریت ترمیم قانون کو لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل نافذ کر دیا جائے گا
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریت ترمیم قانون کو لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ امت شاہ نے مودی حکومت کے دوران پارلیمنٹ سے منظور شدہ متعدد قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پھر کومت بنائے گی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کو حزب اختلاف میں ہی بیٹھنا پڑے گا!
امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 370 نشستیں اور اس کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو 400 سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی اور مرکز میں مسلسل تیسری بار وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی۔
امت شاہ نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے بارے میں کہا کہ 2019 میں منظور شدہ یہ قانون متعلقہ قواعد جاری ہونے کے بعد لوک سبھا انتخابات سے قبل پوری طرح نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے مسلمان بھائیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں بھڑکایا جا رہا ہے۔ سی اے اے صرف ان لوگوں کو شہریت دینے کے لیے ہے جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ظلم کا شکار ہو کر ہندوستان آئے ہیں۔ یہ کسی کی ہندوستان کی شہریت چھیننے کے لیے نہیں ہے۔‘‘
امت شاہ نے ایودھیا میں رام مندر کے بارے میں کہا کہ اس سے قبل خوشامدی سیاست کی وجہ سے اور قانون و ضابطے کا بہانہ بنا کر رام مندر کی تعمیر نہیں ہونے دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔