لوک سبھا انتخابات: پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور آج تھم جائے گا، 120 سیٹوں پر 19 اپریل کو ہوگی ووٹنگ

الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق جن سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان کے لیے انتخابی مہم 48 گھنٹے پہلے یعنی آج شام 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان الگ الگ اوقات میں ختم ہو جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

user

یو این آئی

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور آج شام کو تھم جائے گا۔ اس مرحلے میں ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق جن سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان کے لیے انتخابی مہم 48 گھنٹے پہلے یعنی آج شام 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان الگ الگ اوقات میں ختم ہو جائے گی۔

پہلے مرحلے میں اتر پردیش کی 8، بہار کی 4، مغربی بنگال کی 3، راجستھان کی 12، مدھیہ پردیش کی 6، اتراکھنڈ کی 5، آسام کی 4، میگھالیہ کی 2، منی پور کی 2، چھتیس گڑھ کی 1، اروناچل پردیش کی 2، مہاراشٹر کی 5، تمل ناڈو کی 39، میزورم کی 1، ناگالینڈ کی 1، سکم کی 1، تریپورہ کی 1، انڈمان اور نکوبار کی 1، جموں و کشمیر کی 1، لکشدیپ کی 1، پڈوچیری کی 1 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔


اتر پردیش کی جن 8 سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مراد آباد، رام پور اور پیلی بھیت کی سیٹیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں بہار کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، ان میں اورنگ آباد، گیا، جموئی اور نوادہ شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کی چھ لوک سبھا سیٹوں میں چھندواڑہ، بالاگھاٹ، جبل پور، منڈلا، سدھی اور شہڈول کی سیٹیں شامل ہیں۔ مہاراشٹر کی 6 سیٹوں میں گڑچرولی، چمور، رام ٹیک، چندر پور، بھنڈارہ-گوندیا اور ناگپور کی سیٹیں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں تمل ناڈو کی تمام 39 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ تمل ناڈو کی 39 سیٹوں میں نیل گری، کوئمبٹور، پولاچی، ڈنڈیگل، کرور، تروچیراپلی، پیرمبلور، ترووالور، چنئی نارتھ، چنئی ساؤتھ، چنئی سنٹرل، ناگاپٹنم، تھنجاوور، سیوا گنگائی، مدورائی، تھینی، سریپرمبدور، کانچی پور، اراکونم، ویلور، کرشناگری، ترونیل ویلی، کنیاکماری، دھرما پوری، ترووننمائی، ارنی، ویلوپورم، کلاکوریچی، سیلم، نامکل، ایروڈ، تروپور، کڈالور، چدمبرم، مائیلادوتھرائی، ویردھونگر، رامناتھ پورم، تھوتھکوڈی اور ٹینکا شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔