’انڈیا اتحاد 4 جون کو میٹھی جیت ڈیلیور کرے گا‘، راہل گاندھی سے مٹھائی کا تحفہ ملنے پر وزیر اعلیٰ اسٹالن ہوئے جذباتی

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ’’ہم جیت رہے ہیں، انڈیا اتحاد 4 جون کو یقیناً ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔ دراصل راہل گاندھی نے اسٹالن سے گزشتہ روز (جمعہ) ملاقات کی اور اس دوران انھیں مٹھائی بطور تحفہ پیش کیا۔ اس کی ویڈیو کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر بھی کی تھی جس پر اسٹالن نے آج اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اسٹالن جمعہ کو ریاستی دورہ پر پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ’میسور پاک‘ میٹھائی حاصل کر جذباتی نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرے بھائی راہل گاندھی کے ’میٹھے اخلاق‘ نے مجھے جذباتی کر دیا۔ 4 جون کو انڈیا اتحاد یقینی طور پر ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے گزشتہ روز جو ویڈیو ایکس ہینڈل پر شیئر کیا تھا، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کوئمبٹور میں میسور پاک خریدنے کے لیے سڑک کے ڈیوائیڈر کو پھاند کر میٹھائی کی ایک دکان کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جب وہ دکان کے اندر پہنچے تو دکاندار نے سوال کیا کہ کیا خریدنا چاہیں گے۔ راہل نے جواب دیا ’’مجھے اپنے بھائی اسٹالن کے لیے میسور پاک چاہیے۔‘‘ اس کے بعد میٹھائی کی دکان پر انھیں میسور پاک چکھنے کے لیے دیا گیا اور اسے چکھنے کے بعد راہل گاندھی نے پیسے بھی ادا کیے۔ بعد ازاں راہل گاندھی نے دکان میں موجود اسٹاف کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ ویڈیو میں راہل گاندھی اور اسٹالن کی ملاقات کو بھی دکھایا گیا ہے جب راہل میسور پاک اسٹالن کو بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا ’’راہل گاندھی نے ایم کے اسٹالن کو مشہور میسور پاک تحفہ میں دیا اور یہ تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ ان کے اچھے رشتوں کی علامت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔