لوک سبھا انتخاب: آر جے ڈی نے جاری کی 22 امیدواروں کی فہرست، کانگریس نے بھی 6 لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کا کیا اعلان
لالو پرساد کی دونوں بیٹیاں اس مرتبہ لوک سبھا انتخاب میں قسمت آزمائی کرتی دکھائی دیں گی، میسا بھارتی کو پاٹلی پترا سے اور روہنی آچاریہ کو سارن سے ٹکٹ ملا ہے۔
لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان آر جے ڈی نے آج اپنے 22 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے انڈیا اتحاد کی پارٹی آر جے ڈی کے حصے میں 23 سیٹیں آئی ہیں، جبکہ کانگریس کے حصے میں 9، بایاں محاذ کے حصے میں 5 اور وی آئی پی کے حصے میں 3 سیٹیں آئی ہیں۔ یعنی آر جے ڈی نے ایک سیٹ چھوڑ کر بہار کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔
آر جے ڈی نے جو فہرست جاری کی ہے اس میں پارٹی چیف لالو پرساد کی دونوں بیٹیوں میسا بھارتی اور روہنی آچاریہ کا نام بھی شامل ہے۔ میسا بھارتی کو پاٹلی پترا سے اور روہنی آچاریہ کو سارن سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ ان کے علاوہ گیا سے کمار سروجیت پاسوان کو، نوادہ سے شرون کمار کو، جموئی سے ارچنا روی داس کو، بانکا سے جئے پرکاش یادو کو، پورنیہ سے بیما بھارتی کو، ویشالی سے منا شکلا کو، اورنگ آباد سے ابھے کمار کشواہا کو، حاجی پور سے شیوچندر رام کو، ارریہ سے شہنواز عالم کو، جہان آباد سے سریندر پرساد کو، مونگیر سے انیتا دیوی مہتو کو، اجیارپور سے آلو کمار مہتا کو، سیتامڑھی سے ارجن رائے کو، مدھوبنی سے علی اشرف فاطمی کو، والمیکی نگر سے دیپک یادو کو، شیوہار سے راجو جیسوال کو اور مدھے پورہ سے کمار چندر دیپ کو ٹکٹ ملا ہے۔
دوسری طرف انڈیا اتحاد کی سب سے اہم پارٹی کانگریس نے بھی آج اپنے امیدواروں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں 6 نام شامل ہیں۔ یہ سبھی اعلانات آندھرا پردیش کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے کیے گئے ہیں۔ کانگریس نے وشاکھاپتنم سے پلوسو ستیہ نارائن ریڈی کو، تروپتی سے ڈاکٹر چنتاموہن کو، نیلور سے کوپولا راجو کو، انکاپلی سے ویگی ونکٹیش کو، ایلورو سے لاونیا کاووری کو اور نرسراؤپیٹ سے الیکژنڈر سدھاکر کو ٹکٹ ملا ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس نے آندھرا پردیش کی 12 اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ مکمل فہرست آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔