لوک سبھا انتخابات: وزیر اعظم مودی نے وارانسی سے داخل کئے کاغذات نامزدگی

پی ایم مودی نے 2014 اور 2019 میں وارانسی سے لوک سبھا الیکشن جیتا تھا اور اس بار وہ تیسری بار یہاں سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ وارانسی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت یکم جون کو ووٹنگ ہوگی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وارانسی لوک سبھا سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔ اس دوران 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ان کے ساتھ موجود رہے۔ جس وقت پی ایم مودی وارانسی کے کلکٹریٹ آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کر رہے تھے، اس وقت وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چراغ پاسوان، چندرابابو نائیڈو سمیت کئی بڑے لوگ کلکٹریٹ کے احاطے میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایم مودی کی نامزدگی کے لیے چار تجویز کنندگان پنڈت گنشور شاستری، بیجناتھ پٹیل، لال چند کشواہا اور سنجے سونکر ہیں۔ نامزدگی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی کے دشاسوامیدھ گھاٹ پر پوجا کی۔ اس کے بعد پی ایم مودی کال بھیرو مندر بھی گئے اور پوجا کی۔


خیال رہے کہ پی ایم مودی نے 2014 اور 2019 میں وارانسی سے لوک سبھا الیکشن جیتا تھا اور اس بار وہ تیسری بار یہاں سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ وارانسی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پی ایم مودی وارانسی کلکٹریٹ سے نکلیں گے اور سڑک کے ذریعے رودراکش کنونشن سینٹر پہنچیں گے۔ دوپہر 12:15 سے 1 بجے کے درمیان، پی ایم مودی رودراکش کنونشن سینٹر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

پی ایم مودی رودراکش کنونشن سینٹر سے نکل کر تقریباً 1:30 بجے سڑک کے ذریعے وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ پونے دو بجے کے قریب پی ایم مودی وارانسی سے جھارکھنڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔