لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ چیف الیکٹورل افسر جموں و کشمیر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اودھم لوک سبھا سیٹ کے لئے مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے ضلع وار ووٹنگ شرح کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اودھم میں 70.76 فیصد، ضلع ڈوڈہ میں66.42 فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 70.06 فیصد، ضلع رام بن میں 62.42 فیصد اور ضلع کشتواڑ میں67.75 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔اس لوک سبھا نسشت کے لئے ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے کئے 2 ہزار 6 سو 37 پولنگ مراکز قائم کئے تھے۔


حکام کے مطابق پولنگ کے پر امن اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے 11 ہزار پولنگ اسٹاف کو تعینات کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ حلقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس حلقے کی پولنگ کے لئے زائد از 16.23 لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل تھے۔

اس لوک سبھا نشست کے لئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ سمیت 12 امید وار میدان میں تھے جن میں سابق رکن پارلیمان چودھری لال سنگھ اور ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے جی ایم سروری بھی قابل ذکر ہیں جبکہ 6 آزاد امیدا وار بھی اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ پانچ اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، اودھم پور اور کٹھوعہ پر محیط اودھم لوک سبھا سیٹ 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔


دریں اثنا چیف الیکٹورل افسر جموں و کشمیر پی کے پولے نے برستی بارش کے باوجود ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مراکز پر پہنچنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے پولنگ اسٹاف کی پولنگ اور سیکورٹی فورسز کی پولنگ کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی جموں لوک سبھا سیٹ کے لئے 26 اپریل کو پولنگ ہوگی جبکہ اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے سری نگر سیٹ کے لئے 7 مئی، سری نگر کے لئے 13 مئی اور بارہمولہ سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں پہلی بار پولنگ ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔