لوک سبھا انتخابات: ووٹ شماری کے پیش نظر کانگریس کارکنان پُرجوش، دہلی واقع ہیڈکوارٹر میں لگایا گیا عالیشان ٹینٹ

ووٹ شماری پر نظر رکھنے کے لیے کانگریس ہیڈکوارٹر میں لگے عالیشان ٹینٹ میں کئی اسکرین لگائے جائیں گے جہاں پارٹی لیڈران و کارکنان ووٹ شماری کا حال دیکھیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر</p></div>

فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کی ووٹ شماری سے ایک دن قبل جہاں ملک بھر میں پولنگ مراکز پر تیاریوں کو تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے، وہیں پیر کے روز کانگریس ہیڈکوارٹر میں بھی تیاریاں زوروں پر دیکھنے کو ملیں۔ پارٹی دہلی واقع ہیڈکوارٹر (24 اکبر روڈ) کے احاطہ میں ایک عالیشان ٹینٹ لگایا گیا ہے جہاں کولر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ووٹ شماری منگل کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ ووٹ شماری پر نظر رکھنے کے لیے کانگریس ہیڈکوارٹر میں لگے عالیشان ٹینٹ میں ہی کئی اسکرین لگائے جائیں گے، جہاں پارٹی لیڈران اور کارکنان ایک ساتھ ووٹ شماری کا حال دیکھیں گے۔ کانگریس حامی افراد پارٹی کی ان تیاریوں کو انڈیا اتحاد کی جیت کی حالت میں جشن کی تیاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ انتخابات کے بعد سامنے آئے بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو زبردست اکثریت ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی اے کو 350 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کی دیگر پارٹیوں نے ایگزٹ پول کو خارج کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اگلی حکومت تشکیل دے گا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد انڈیا اتحاد کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد ہوئی پریس کانفرنس میں انھوں نے اپوزیشن اتحاد کو 295 سے زیادہ سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف راہل گاندھی نے مختلف چینل کے ایگزٹ پول کو سرے سے خارج کرتے ہوئے انھیں ’مودی میڈیا پول‘ بتایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ووٹ شماری کے بعد انڈیا اتحاد کو 295 سیٹیں ملنا طے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔