لوک سبھا انتخابات: بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام، عوام سبق سکھائیں گے، بھوپندر سنگھ ہڈا

کانگریس لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور لوگ اسے انتخابات میں سبق سکھائیں گے

<div class="paragraphs"><p>بھوپندر سنگھ ہڈا / سوشل میڈیا</p></div>

بھوپندر سنگھ ہڈا / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور لوگ اسے انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔ وہ نارنول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ ہریانہ کی 10 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہڈا کانگریس امیدوار راؤ دان سنگھ کے ساتھ تھے جو جمعہ کو بھیوانی-مہندر گڑھ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے گئے تھے۔

ایک بیان کے مطابق ہڈا نے کہا کہ ’’اگنی پتھ اسکیم کو نافذ کر کے بی جے پی نے نوجوانوں سے ملک کی خدمت اور قربانی دینے کا حق چھین لیا ہے۔‘‘

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کم سے کم امدادی قیمت دینے کے بجائے کسانوں کو لاٹھیاں اور گولیاں دی گئیں، نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینے کے بجائے، انہیں بے روزگاری دی گئی۔‘‘


ایک اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا، ’’بی جے پی کی دس سال کی حکمرانی میں ہریانہ بے روزگاری، مہنگائی اور ناقص نظم و نسق میں سرفہرست ہو گیا ہے۔ ریاست ہی نہیں بلکہ آج پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے اور ہر کوئی بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بھی کانگریس کی حکومت قائم ہونے پر غنڈہ راج کو پوری طرح ختم کر دیا جائے گا۔ پرانی پنشن بحال کی جائے گی، 300 روپے یونٹ بجلی مفت کر دی جائے گی، ریاست میں دو لاکھ اور ملک میں 30 لاکھ ملازمتیں دی جائیں گی اور بزرگوں کی پنشن 6 ہزار روپے کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔