لوک سبھا انتخابات: تریپورہ حکومت کے 26 ملازمین معطل، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی کارروائی

مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک سیکورٹی اہلکار سمیت تریپورہ کے 26 سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تریپورہ انتخابات / یو این آئی</p></div>

تریپورہ انتخابات / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اب تک تریپورہ کے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 26 سرکاری ملازمین کو سیاسی پروگراموں، انتخابی مہموں میں حصہ لینے اور مثالی ضابطہ اخلاق یعنی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پنیت اگروال نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

ایک مزید انتخابی افسر نے بتایا کہ دو اسکول اساتذہ اور تریپورہ اسٹیٹ رائفلز کے ایک رائفل مین کو جمعہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ دریں اثنا، متعلقہ حکام نے جمعہ کو سورما اسمبلی حلقہ میں تعینات پولنگ افسر موشومی گھوش کو ملک کے ایک اعلیٰ سیاسی رہنما کے خلاف ریمارکس کرنے پر معطل کر دیا۔ تاہم، معطلی کا حکم جمعہ کی شام کو واپس لے لیا گیا۔


الیکشن حکام نے کہا کہ کمیشن نے کئی مواقع پر سرکاری ملازمین، خاص طور پر الیکشن سے متعلق فرائض میں مصروف افراد سے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور اپنے انتخابی فرائض کو مکمل تقدس کے ساتھ انجام دیں۔

خیال رہے کہ تریپورہ ویسٹ لوک سبھا سیٹ کے لیے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی، جبکہ تریپورہ ایسٹ (ایس ٹی) پارلیمانی حلقے کے لیے جمعہ کو دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔