لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

کانگریس کی ساتویں فہرست میں چھتیس گڑھ کی 4 لوک سبھا سیٹوں اور تمل ناڈو کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں مجموعی طور پر 5 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

کانگریس کی تازہ فہرست کے مطابق چھتیس گڑھ کی سروجا سیٹ سے ششی سنگھ اور رائے گڑھ سے مینکا دیوی سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کی مزید 2 سیٹوں بلاس پور سے دیویندر سنگھ یادو اور کانکیر سے بریش ٹھاکر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کی مائیلدوتہورانی لوک سبھا سیٹ سے بھی امیدوار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سیٹ سے ایڈووکیٹ آر سدھا کو ٹکٹ ملا ہے۔


اس سے قبل 25 مارچ کو کانگریس نے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی تھی جس میں راجستھان کی 4 لوک سبھا سیٹوں اور تمل ناڈو کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر کانگریس نے اب تک 197 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ نیچے پیش ہے کانگریس کی طرف سے جاری امیدواروں کی ساتویں فہرست...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔