لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل
کانگریس کے ذریعہ جاری تازہ فہرست میں اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کی 14 لوک سبھا سیٹوں سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کانگریس نے آج لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتر پردیش کی جن لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان ہوا ہے ان میں غازی آباد، بلند شہر، سیتاپور اور مہاراج گنج شامل ہیں۔ ان سیٹوں پر بالترتیب ڈولی شرما، شیوم والمیکی، نکل دوبے اور ویریندر چودھری کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ تلنگانہ کی عادل آباد سیٹ سے سگونا کماری، نظام آباد سیٹ سے جیون ریڈی، میدک سے نیلم مدھو اور بھونگیر سے کرن کمار ریڈی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کی گونا سیٹ سے راؤ یادویندر سنگھ، دموہ سے تروار سنگھ لودھی، ودیشا سے پرتاپ بھانو شرما اور جھارکھنڈ کی کھونٹی سیٹ سے کالی چرن منڈا، لوہردگا سے سکھدیو بھگت، ہزاری باغ سے جئے پرکاش بھائی پٹیل کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اس سے قبل لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر امیدواروں کی سات فہرستیں جاری کی تھیں جس میں مجموعی طور پر 197 نام شامل کیے گئے تھے۔ اب جبکہ آٹھویں فہرست میں 14 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے تو مجموعی تعداد اب 211 ہو گئی ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کانگریس کی آٹھویں فہرست...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔