تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ پر ہوئی چپلوں کی بارش

وزیر اعلیٰ پلانی سوامی پیر کو لوک سبھا انتخابی تشہیر کے سلسلے میں تنجاوُر پہنچے۔ اسی دوران ان پر چپل پھینکنے کی واردات ہوئی۔ واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے. پلانی سوامی پر انتخابی تشہیر کے دوران چپل پھینکے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ چپل پھینکنے والے شخص کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ پلانی سوامی پیر کو لوک سبھا انتخابی تشہیر کے سلسلے میں تنجاوُر پہنچے۔ اسی دوران ان پر چپل پھینکنے کی واردات ہوئی۔ واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس تعلق سے نیوز چینل ’مرر ناؤ‘ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پلانی سوامی کی کار کے اوپر پڑی چپل کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

قابل غور ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلے میں 23 اپریل کو تمل ناڈو کی 39 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخاب نزدیک دیکھ کر ساری پارٹیاں زور و شور سے انتخابی تشہیر میں لگی ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پلانی سوامی بھی اپنی پارٹی کے امیدوار کے حق میں تشہیر کرنے تنجاوُر پہنچے تھے۔ اسی دوران یہ واقعہ سرزد ہوا۔ غور طلب ہے کہ تمل ناڈو میں برسراقتدار پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے مرکز کی برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے ساتھ انتخاب لڑ رہی ہے۔ جس کا مقابلہ کانگریس اور ڈی ایم کے اتحاد سے ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی لیڈروں پر چپل پھینکنے کا یہ واحد واقعہ نہیں ہے۔ اس قبل بھی کئی وزرائے اعلیٰ ایسے واقعات کا شکار ہو چکے ہیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر بھی چپل پھینکی گئی تھی۔ مدھیہ پ ردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ بھی چپل کے شکار بن چکے ہیں۔ ان پر بھی ایک جلسہ عام کے دوران چپل پھینکی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔