عام انتخابات 2019: پی ایم مودی کے تبصرے سے ان کی ذہنیت عیاں ہوتی ہے... کمل ناتھ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

05 May 2019, 10:10 PM

وزیراعظم مودی کے تبصرے سے ان کی ذہنیت ہوئی عیاں: کمل ناتھ

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی پر کیے گئے تبصرہ پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ پی ایم مودی کے اس طرح کے تبصرے نے ان کی ذہنیت ظاہر کر دی ہے۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’آنجہانی راجیو گاندھی نے اس ملک کے لئے اپنی شہادت دی ہے۔ مودی جی، ایسے عظیم رہنما کے بارے میں ان کے انتقال کے 28 سال بعد، اس نفرت آمیز تبصرہ نے آپ کی ذہنیت ظاہر کردی ہے۔ ویسے بھی شہیدوں کی قدر کرنا آپ کی پارٹی کیا جانے، شہادت کی توہین کرنا آپ کی پارٹی کا ایجنڈا ہے

05 May 2019, 9:10 PM

نریندر مودی کے اچھے دن کا مطلب مسلمانوں، کسانوں اور دلتوں پر مظالم۔۔۔ ممتا بنرجی

دانٹن: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اب چند روز کے مہمان ہیں اور دوبارہ اقتدار میں اب واپس نہیں آئیں گے۔ یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ نریندر مودی کے اچھے دن کا مطلب مسلمانوں، کسانوں اور دلتوں پر مظالم اور پھوٹ ڈالنے کی سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ چائے والاتھے۔ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران انہوں نے پوری دنیا کا دورہ کیا اور اب انتخابات سے پہلے وہ چوکیدار بن گئے ہیں لیکن چوکیدار حقیقت میں چور ہے۔ انہوں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ کیا آپ کسی ایسے چوکیدار کو براقتدار دیکھنا چاہتے ہیں؟

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی جی بنگال میں صرف جھوٹی بات پھیلانے کے لئے آتے ہیں۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ ریاست میں درگا پوجا کا تیوہار نہیں منایا جاتا ہے جبکہ یہ قطعی طور پر جھوٹ ہے۔ تمام مذاہب کے تیوہار یہاں یکساں جوش وخروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ مودی ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور مودی کو اقتدار سے بے دخل کرکے ملک کو بچایا جاسکتا ہے۔

05 May 2019, 8:09 PM

’پکوڑا اور بھگوڑا‘ اسکیموں کے لئے مودی حکومت کو یاد کیا جائےگا:سدھو

حصار،5مئی(یواین آئی)پنجاب کے کابینی وزیر اور کانگریس کے نمایاں تشہیر کاروں میں سے ایک نوجوت سنگھ سدھو نے آج یہاں کہا کہ نریندرمودی حکومت کو نوجوانوں کےلئے ’پکوڑا اور بینکوں سے قرض لے کر بھاگنے والے صنعت کاروں کےلئے بھگوڑا منصوبوں‘ کی وجہ سے یاد کیا جائےگا۔
یہاں کانگریس امیدوار بھوے بشنوئی کے حق میں انتخابی عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سدھو نے روزگار،رافیل،کسان جیسے مسئلوں پر وزیراعظم مسٹر مودی کو طنز کا نشانہ بنایا۔
مسٹرسدھو نے اپنی تقریر میں کئی بار وزیراعظم کی نقل بھی اتاری۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جےپی کے خلاف اس لئے بولتے ہیں کہ آنے والی نسل یہ نہ کہے کہ جب ملک برباد ہورہا تھا تو سدھو چپ بیٹھاتھا۔


05 May 2019, 4:10 PM

بی جے پی کارکنان مودی کے نام پر اور مودی فوج کے نام ووٹ مانگ رہے ہیں، بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بکھیل نے کہا کہ یہ المیہ یہ ہے کہ بی جے پی کارکنان اپنے امیدواروں کے لئے وزیر اعظم مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں اور مودی فوج کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے اور وہ نام نہاد قوم پرستی کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

بھوپیش بگھیل نے کہا، ’’فوج کے افسران کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر ووٹ نہ مانگے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس مقصد سے مسلح افواج کا استعمال نہیں ہونا چاہئے لیکن بی جے پی رہنما لگاتار مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کے پاس کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور وہ نام نہاد قوم پرستی کے نام پر چناؤ لڑ رہے ہیں۔‘‘

05 May 2019, 2:10 PM

آندھراپردیش کے پانچ مراکز رائے دہی میں پیر کو دوبارہ رائے دہی ہوگی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پانچ مراکز رائے دہی میں پیر کو دوبارہ رائے دہی ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔چیف الکٹورل آفیسر گوپال کرشنادیودی نے یہ بات بتائی۔رائے دہی صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک نرساراو پیٹ حلقہ کے کیسنوپلی، مغربی گنٹور کے نلاچیروو،کووروحلقہ کے ایسوکاپالیم،سلورپیٹ حلقہ کے اتاکانی تھپا،یراکونڈاپالیم کے کالانوٹالاپاڈو میں ہوگی۔

دوسرے طرف ضلع پرکاشم کے کالانوکوٹا میں اُس وقت کشیدگی دیکھی گئی جب عہدیداروں نے حکمران جماعت تلگودیشم اور اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی دو گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔


05 May 2019, 12:10 PM

عام انتخابات 2019: مودی نے سنک میں ایک نیک انسان کی شہادت کو بے عزت کیا، پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگ کر ان کی شہادت کی بے حرمتی کرنے والے وزیر اعظم نے کل اپنی بے لگام سنک میں ایک نیک اور پاک انسان کی شہادت کی بے عزتی کی۔ جواب امیٹھی کے عوام دیں گے، جن کے لئے راجیو گاندھی نے اپنی جان دی۔ ہاں مودی جی! یہ ملک دھوکہ بازی کو کبھی معاف نہیں کرتا۔‘‘

05 May 2019, 1:10 PM

راہل 8 مئی کو مرینا میں انتخابی رہلی کوخطاب کریں گے

مرینا: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی 8 مئی کو یہاں کے میلہ میدان میں کانگریس امیدار رام نواس راوت کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

ضلع کانگریس کے صدر راکیش مابی نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر گاندھی ہیلی کاپٹر سے دوپہر 3 بجے یہاں آئیں گے اور ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ٰ کمل ناتھ اور سابق مرکزی وزیر جوتر دیتہ سندھیا بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کی آمد کے سلسلے میں کانگریس نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


05 May 2019, 12:10 PM

مودی جی! جنگ ختم چکی، اب آپ کے اعمال اب آپ کے منتظر ہیں، راہل

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’مودی جی جنگ ختم ہو چکی ہے۔ آپ کے کرم (اعمال) آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ اپنی ذہنیت کو میرے والد کا نام لے کر ذاہر کر سے بھی نہیں بچ سکتے۔ آپ کے لئے میرا بے شمار پیار، راہل۔‘‘

راہل گاندھی نے یہ ٹوئٹ وزیر اعظم مودی کی طرف سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو دئے گئے متنازعہ بیان کو لے کر کیا ہے۔

05 May 2019, 11:10 AM

تشہیر پر پابندی کے باوجود باز نہیں آئی پرگیہ ٹھاکر، الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

الیکشن کمیشن کی طرف سے بیجا بیان بازی کی پاداش میں پرگیہ ٹھاکر کے تشہیر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کو نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے پرگیہ ٹھاکر کے تشہیر کرنے پر تین روزہ پابندی عائد کی ہوئی ہے۔


05 May 2019, 9:53 AM

عام انتخابات: ’کتے کی موت ماروں گی‘، بی جے پی امیدوار بھارتی گھوش کی ٹی ایم سی کارکنان کو دھمکی

مغربی بنگال میں گھاٹل لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار بھارتی گھوش نے ٹی ایم سی کارکنان کو دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی گھوش کارکنان کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’زیادہ ہوشیاری دکھائی تو یو پی کے لوگوں کو بلاؤں گی اور تمہیں کتے کی موت ماروں گی۔‘‘

بھارتی گھوش سابق آئی پی ایس افسر ہیں اور گھوش گھاٹل لوک سبھا حلقہ انتخاب سے بی جے پی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔