عام انتخابات 2019: ممبئی میں راہل کا اعلان، اقتدار میں آتے ہی سب کو دیں گے مکان دیں
اقتدار میں آتے ہی سب کو مکان دیں گے، ممبئی میں راہل کا اعلان
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ممبئی کے باشندگان سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو مکان دیں گے۔ ٹوئٹر پر مراٹھی زبان میں کئے گئے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کہا، ’’یکم مارچ کو ممبئی میں میٹنگ کے دوران میں نے کانگریس رہنماؤں کی اس قرارداد کی حمایت کی جس میں انہوں نے 500 مربع فٹ کا مستقل مکان فراہم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ میں ممبئی کے باشندگان کو یقین دلاتا ہوں کہ جب کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے گی تو جھگی والوں اور کرایہ داروں کو گھر دیا جائے گا۔‘‘
ایم پی: الیکشن ڈیوٹی کے دوران ملازم کی موت
مدھیہ پردیش کے سیونی شہر کے پالی ٹیکنک میدان میں انتخابی ڈیوٹی پر روانہ ہونے سے قبل آج ایک ملازم کی موت ہوگئی۔ ضلع الیکشن افسر پروین سنگھ اڈھايچ نے بتايا کہ سرکاری ثانوی اسکول کے چوتھے درجے کے ملازم امت پنچیشور کی الیکشن میں منڈلا پارلیمانی حلقہ کے تحت سیونی ضلع کی اسمبلی لكھنادون میں پی ۔3 میں ڈيوٹي لگائی گئی تھی۔
آج وہ پولنگ عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر جانے کے لئے پالي ٹیكنك کالج سیونی آیا تھا، اسی درمیان اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور فوری طور پر اسے علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملازم کو برین ہیمرج ہوا تھا۔
تریپورہ میں کانگریس، سی پی ایم انتخابی کمیشن سے ناخوش
اگرتلا: تریپورہ میں اپوزیشن پارٹی کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے الیکشن میں بے ضابطگیوں اور ساز باز کا الزام لگاتے ہوئےانتخابی کمیشن کو وارننگ دی ہے کہ اگر منصفانہ الیکشن اور مغربی تریپورہ کے 50 فیصد بوتھوں پر دوبارہ ووٹنگ نہیں کرائی گئی تو وہ ان معاملوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا رخ کریں گے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ مغربی تریپورہ میں تقریباً 500 انتخابی اہلکاروں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ حقیقی رائے دہندگان تشدد اور انتخابی عمل کے سازباز کی وجہ سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرپائے ہیں۔اس لئے اس سیٹ پر پھرسے الیکشن کرائے جانے چاہئے۔سی پی ایم نے پہلے 865 بوتھوں پر دوبارہ ووٹنگ کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اب وہ بھی دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کررہی ہے۔
بی جے پی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام: راوت
مرینا: مدھیہ پردیش کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین اور مرینا لوک سبھا حلقہ کے امیدوار رام نواس راوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا اور پانچ سال میں اپنے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔
راوت نے کل یہ بات ضلع کے امباه اسمبلی کے کئی دیہات میں رائے دہندگان سے رابطہ کے دوران منعقد اجتماع میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنی تو ہر غریب کو ہر سال 72 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے کام عوام کے سامنے ہیں۔ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود مقامی مسائل کا تدارک کرنے میں ناکارہ ثابت ہوئے ہیں۔
عام انتخابات 2019: خواتین کو ٹکٹ دینے میں ترنمول کانگریس سب سے آگے
آدھی آبادی کو نمائندگی کا موقع دینے کے معاملے میں دیگر پارٹیوں کے مقابلہ میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) سب سے آگے ہے اور اس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے مغربی بنگال میں اس بار بھی 41 فیصد نشستیں خواتین کو دی ہیں۔
گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے 34 ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے جن میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 12 تھی۔پارٹی نے اس بار 17 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔ ریاست میں کانگریس نے سات خواتین کو امیدوار بنایا ہے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے جن خواتین کو امیدوار بنایا ہے، ان میں فلمی ہستیاں اور تھیٹر آرٹسٹ شامل ہیں. اس کی طرف سے انتخابی میدان میں اترنے والی خواتین امیدواروں میں- من من سین (آسنسول)، شتابدی رائے (ويربھوم)، ارپتا گھوش (بیلورگھاٹ)، موسم بے نظیر نور (مالدہ شمالی)، اپوروا سرکار ( بیرام پور)، مہوا موئترا (کرشنا نگر)، روپالي وشواس (راناگھاٹ)، ممتاز سنگھ مترا (بردوان-درگاپور)، ممتابالا ٹھاکر ( بنگاؤں)، اپروپا پوددار (آرام باغ)، كاكولي گھوش دستيدار (باراسات)، نصرت جہاں (بشيرهاٹ)، پرتیما منڈل (جے نگر)، ممی چکرورتی (جادو پور)، مالا رائے (کولکتہ جنوبی)، رتنا ڈے ناگ (ہگلی) اورساجدہ احمد (الوبیريا) اہم ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔